کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کو حامد میر کی کوئی تحریر یا ویڈیو نہیں ملی؛ باب ڈائیٹز

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ کے ایشیائی پروگرام کے انچارج باب ڈائیٹز نے کہا ہے کہ ہمیں جیو ٹی وی کے سینئر اینکرپرسن حامد میر کی جانب سے اپنی جان کو درپیش خطرات کے حوالے سے فی الحال اپنے ریکارڈ میں کوئی تحریر یا ویڈیو نہیں ملی تاہم ہم اپنا ای میل ریکارڈ بشمول پرانی ای میل کے سب چیک کررہے ہیں ۔

رائل بینکوئٹ ہال میں پاکستانی امریکن صحافیوں کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنیشن کے ذریعے اپنا تمام ای میل ریکارڈ چیک کروارہے ہیں ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ حامد میر نے ہمیں کوئی ویڈیو فائل بھیجنے کی کوشش کی ہو لیکن فائل سائز زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی ای میل ہمیں ڈیلیور نہ ہوئی ہو ۔

تاریخ اشاعت : 2014-04-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock