نیویارک میں مسلم ڈے پریڈ ؛ مسلم امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان شریک

 

مسلم امریکن کمیونٹی ، امریکہ کا اثاثہ ہے ، امریکہ میں اسلام روز اول سے موجود ہے ؛ مقررین کا خطاب 

گرینڈ مارشلز معروف اسلامی سکالرز مفتی منیر اخون اور مولانا عبدالایوب باقی کی قیادت میںمیڈیسن ایونیو پر مسلم ڈے پریڈ کے عہدیداران نے کمیونٹی ارکان کے ساتھ پریڈ کی

اس سال پریڈ میں مختلف اہم اداروں اور تنظیموںکے فلوٹس بھی شامل رہے جو کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،

 

پریڈ کے شرکاءنے نماز ظہر میڈیسن ایونیو پر ادا کرکے پریڈ کا آغاز کیا مسلم پریڈ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر ریمانڈ کیلی سمیت نیویارک سٹیٹ کے ارکان اسمبلی مارک جونائی ، ایرک سٹیون سن ، سٹی کمپٹرولر جان لو نے خصوصی شرکت کی

 

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا میں بسنے والی مسلم امریکن کمیونٹی نے حسب روایت اس سال بھی نیویارک سٹی کے میڈیسن ایونیو پر مسلم ڈے پریڈ نکالی جس کی قیادت مسلم امریکن کمیونٹی کے اہم قائدین ، سکالرز اور اس سال کے گریند مارشلز مفتی منیر اخون ، مولانا عبدالایوب باقی ، چئیرمین مسلم ڈے پریڈ شبیر گل،صدر مسلم فاو¿نڈیشن آف امریکہ ڈاکٹر شفیع بیزار، وائس پریذیڈنٹ عین الحق،کو چئیرمین شمس الزمان ،سعید اختر ،کو چئیرمین طاہر میاں،کو چئیرمین مرزا خاور بیگ ، امام شمسی علی ،خالد لمادہ، حشام ال ملیجی،گائیڈڈ ٹی وی کے یوسف ایسٹس ،افضل گلبہار، خرم ملک، وحید سلطان، راجہ رووف سمیت مسلم امریکن کمیونٹی کے دیگر قائدین نے کی ۔ پریڈ میں مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور ارکان بالخصوص بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

 

 

جبکہ اس سال مسلم ڈے پریڈ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پولیس کمشنر ریمانڈ کیلی کے علاوہ نیویارک سٹیٹ کے ارکان اسمبلی مارک جونائی ، ایرک سٹیون سن اور سٹی کمپٹرولر جان لو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور مسلم امریکن کمیونٹی کو مسلم ڈے پر مبارکباددی ۔ پریڈ کے اختتام پر ہونے والے اجتماع میں ماسٹر آف سیریمنی کے فرائض شمس الزمان نے انجام دئیے جبکہ چئیرمین پریڈ شبیر گل اور صدر مسلم فاونڈیشن ڈاکٹر شفیع بیزار نے شرکاءکو پریڈ میں خوش آمدید کہا ۔

 

 

پریڈ میں اس سال لگائے جانیوالے سٹالوں میںقابل توجہ بلڈ ڈرائیوز کے کیمپ بنے رہے جن میں مسلم امریکن کمیونٹی کے ارکان بشمول نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مسلم امریکن پولیس آفیسرز نے خون کے عطیات دئیے ۔ ان بلڈ ڈرائیو کیمپ کے انعقاد میں جارج گرین ،گیرتھ برائن، فرحان بٹ اور احسن چغتائی سمیت ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔

 

پریڈ میں معروف نیٹو ڈین نے اپنے روایتی انداز میں انٹرٹینمنٹ کا پروگرام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

 

 

تاریخ اشاعت : 2013-09-23 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock