بروکلین آرٹس کونسل کے قیام کا50 واں جشن، پہلا کامیاب اردو مشاعرہ

 

نگہت فاطمہ ، فرحت ندیم ،ہمایوں ، ممتاز حسین ،محمد ادریس ، ر اجہ اویس، ڈاکٹر ناصر گوندل ،ڈاکٹر محمد شفیق ، الطاف ترمزی ،بازہ روحی، مہمان شاعر مقصود ونا ،مقسط ندیم اور صدر مشاعرہ رفیع الدین رازنے کلام پڑھا
 

 بروکلین(خصوصی رپورٹ) بروکلین آرٹس کونسل کے پچاس سالہ جشن کی تقریبات کے سلسلے میں آرٹس کونسل کی تاریخ کا پہلا مشاعرہ کونی آئی لینڈ ایونیو میں واقع ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کیاگیا۔
آرٹس کونسل کے علاقائی فنون کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میول نے اس مشاعرے کے انتظامات کئے جس میں معروف شاعر فرحت ندیم ہمایوں اور شاعرہ نگہت فاطمہ نے ان کی معاونت کی ۔ مشاعرے کی صدارت ممتاز و معروف سینئر شاعر رفیع الدین راز نے کی جب کہ مہمان خصوصی فیصل آباد (پاکستان) سے آئے ہوئے معروف شاعر مقصود وفا تھے۔


 مہمانان اعزازی کے طور پر معرو ف و سینئر شاعر مقسط ندیم اورامریکن کونسل آف مینارٹی ویمن کی چیئرپرسن اور معروف سماجی رہنما بازہ روحی شریک تھیں ۔ مشاعرہ بروکلین آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیاگیا۔ پہلا مشاعرہ تھا جو ابتداءسے اختتام تک انتہائی کامیابی سے جاری رہا۔ مشاعرے کی ابتداءملک منظور نے تلاوت قرآن پاک سے کی جس کے بعد آرٹس کونسل علاقائی فنون کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میول نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے امریکن آرٹس کونسل کا مختصرتعارف پیش کرتے ہوئے کونسل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور پچاس سالہ جشن کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کا جائزہ پیش کیا۔ اس کے بعد مشاعرہ کا باقاعدہ آغاز ہوا۔


 معروف شاعر اور مشاعرے کے معاون منتظم فرحت ندیم ہمایوں نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ مشاعرے میں جن شعراءنے اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا ان میں نگہت فاطمہ ،فرحت ندیم ،ہمایوں ، ممتاز حسین 
، محمد ادریس ، ر اجہ اویس، ڈاکٹر ناصر گوندل ، ڈاکٹر محمد شفیق، الطاف ترمزی ،بازہ روحی ، مہمان شاعر مقصود ونا ، مقسط ندیم اور صدر مشاعرہ رفیع الدین راز شامل تھے۔

 

کم و بیش تمام شعراءکے کلام کو بے حد پسند کیا گیا۔ بلکہ آرٹس کونسل کے بعض امریکی ممبران او رکرسٹوفر میول کے کہنے پر بعض شعراء نے اپنے کلام کو انگریزی ترجمے کے ساتھ پیش کیا۔ آخر میں پرتکلف عشایئے کے بعد یہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-08-31 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock