نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، شہبازشریف اوررانا ثناء اللہ کہیں گے مجھے کیوں لٹکایا۔ طاہر القادری 

لاہور(24 نیوز) پاکستان عوام تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ جب چاہوں عمران خان اورزرداری کو دائیں بائیں بٹھا دوں، نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، شہبازشریف اوررانا ثناء اللہ کہیں گے مجھے کیوں لٹکایا۔ عوامی تحریک کا نجفی رپورٹ پر وکلاء کنونشن کے دوران طاہرالقادری نے بلندوبانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہجب چاہوں جس دن چاہوں آصف زرداری اور عمران خان کو دائیں بائیں بٹھا دوں گا.

 

پی اے ٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کو بھی ساتھ دکھا دوں گا۔ طاہر القادری نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ قانونی کارروائی سے انصاف نہ ملا تو انتظار کریں عوامی احتجاج کا تاریخی فیصلہ کن اعلان ہو گا۔ انھوں نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو بھی آڑے ہاتھوں کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ؟ عنقریب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ کہیں گے مجھے کیوں لٹکایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے خون کا حساب لیں گے۔ عوامی تحریک کے وکلاء کنونشن میں مشاورتی قرار داد بھی منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ مستعفی ہوں، حکمران جیلوں میں جا کر پھانسی لگیں گے۔

تاریخ اشاعت : 2017-12-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock