نیویارک میں قتل ہونے والے بچے اور ان کے مبینہ طور پر خود کشی کرنیوالا باپ سپرد خاک

پلیزنٹ ویلی ، اپ سٹیٹ میں قتل ہونیوالے زین اور مجتبیٰ لودھی کی نماز جنازہ ان کے مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے والے والد عباس لودھی کے ساتھ بروکلین میں ادا کی گئی


نماز جنازہ میں لودھی فیملی کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کے چند ایک ارکان کی شرکت، تینوں کی نماز جنازہ اکٹھی ادا کی گئی، نیوجرسی کے قبرستان میںسپرد خاک کیا گیا


سٹیٹ ٹروپر اور اپ سٹیٹ پولیس حکام کے مطابق عباس لودھی نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو قتل کرنے والے بعد خودکشی کر لی ، بچوں کی والدہ ثروت لودھی کو ٹورنٹو میں سپرد خاک کیا گیا


عباس لودھی کی ضعیف والدہ کا پولیس کی جانب سے بیان کردہ سٹوری ماننے سے انکار، میری بیٹی ثروت اور تینوں بچوں کو معلوم نہیں کس اور کیوں قتل کیا، عباس لودھی کی والدہ



نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) پلیزنٹ ویلی ، اپ سٹیٹ نیویارک میں ڈیڑھ ہفتے قتل ہونےو الے بچوں مجتبیٰ اور زین لودھی کی مبینہ طور پر ان کے خودکشی کرنے والے والد عباس لودھی کے ساتھ مسجد بیت المقدس بروکلین میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں نیوجرسی کے قبرستان میں اپنی مقتول ماں سے سینکڑوں میل دور سپرد خاک کر دیا گیا ۔

جرم کی ایک سنگین واردات میں ختم ہونےو الے اس بدقسمت خاندان کے خاتمے کے محرکات کیا ہیں ؟یہ ابھی تک ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ اپ سٹیٹ نیویارک کے پولیس اور سٹیٹ ٹروپر حکام کے مطابق پاکستانی امریکن فارماسسٹ عباس لودھی نے پہلے اپنی اہلیہ ثروت لودھی اور پھر اپنے بچوںمجتبیٰ لودھی اور زین لودھی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی لیکن بروکلین کی مسجدمیں جواں سال بیٹے اور معصوم پوتوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عباس لودھی کی ضعیف والدہ لاٹھی کا سہارا لیکر جب مسجد سے باہر نکلی تو اس نمائندے کے استفسار پر انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ میری بیٹی (بہو ثروت لودھی) اور تینوں بیٹوں کو کس نے اور کیوں قتل کر دیا ۔عباس لودھی اور ان کے بچوں کی نماز جنازہ میں ان کی ہمشیرہ سمیت دیگر قریبی عزیز و اقارب بھی شریک تھے تاہم ان سب نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کی اور والدہ کو بھی میڈیا ارکان سے زیادہ بات نہیں کر نے دی ۔

اسی طرح لودھی فیملی کے ان بدقسمت ارکان کی نماز جنازہ بھی خاموشی سے ادا کرنے کی کوشش کی گئی اور میڈیا ارکان کو آخری رسومات کی کوریج سے منع کیا گیا اور بروکلین جو کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کا گڑھ ہے ، کے ارکان کو بھی اس المناک واقعہ میں جان بحق ہونے والے کمیونٹی ارکان کی نماز جنازہ کی اطلاع نہ ہو سکی ۔


یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس حکام نے فارماسسٹ عباس لودھی کی اہلیہ ثروت لودھی جن کی لاش پٹنم کاو¿نٹی سے ملی ، کو کینیڈا میں مقیم ان کے بھائی کے حوالے کیا جنہوں نے اپنی ہمیشرہ کی میت کو ٹورنٹو منگوا کر وہاں ان کی تدفین کی تاہم ثروت لودھی کی تدفین کے تقریباً پانچ دنوں کے بعد نیویارک میں ان کے بیٹو ں اور شوہر کی تدفین ہوئی ۔


تاریخ اشاعت : 2013-12-05 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock