امریکی عدالت نے خفیہ ایجنسی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کی فون کالز کا ریکارڈ جمع کرنے کوغیر قانونی قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی عدالت نے خفیہ ایجنسی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کی فون کالز کا ریکارڈ جمع کرنے کوغیر قانونی قرار دے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اپیل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالت نے این ایس اے کے شہریوں کے فون کالوں کا ریکارڈ رکھنے کےپروگرام کی آئینی حیثیت کی درخواست کو مسترد کرکے غلط فیصلہ کیا تھا تاہم اب اس فیصلہ کوغیر قانونی قرار دئیے جانے کے بعد 2013 میں این ایس اے کے پروگرام کو قانونی قرار دئیےجانے کا فیصلہ کالعدم ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ این ایس اے کی جانب سے خفیہ طور پر فون کالز سننے کے اس پروگرام کو این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے افشا کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : 2015-05-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock