چوبیس گھنٹے میں بروکلین میں دوسرا پاکستانی سٹور دن دیہاڑے لٹ گیا 

 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین (نیویارک ) پرجمعہ کے روز چوبیس گھنٹے میں دوسرا پاکستانی سٹور بھی دن دیہاڑے لٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام سات بجے کے قریب تین نقاب پوش مسلح افراد کونی آئی لینڈ ایونیو اور ایونیو ایچ پر واقع کشمیر فارمیسی کے سٹور میں گھسے اور گن پوائنٹ پر سٹور میں موجود اہلکاروں رکھ پر سٹور لوٹ لیا ۔ انہوں نے سٹور میں موجود مبینہ طور پر ایک ہزار سے زائد نقد رقم ہتھیائی اور فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے ۔
ڈکیتی کی پے در پے واردارتوں کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان پریشان ہو گئے ہیں اور انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیکر ہنگامی بنیادوں پر اقدام کریں ۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-02-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں

SiteLock