ٹرمپ انتظامیہ امریکا کے ساتھ اہم ترین معاملات پر مزید تعاون کے لیے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ امریکا کے نامزد سیکریٹری دفاع جیمز میٹس

واشنگٹن:انور اقبال :امریکا کے نامزد سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکا کے ساتھ اہم ترین معاملات پر مزید تعاون کے لیے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی میں سماعت کے موقع پر جیمز میٹس نے پاکستان سے تعاون کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کو مزید کام کرنے پر زور دیا۔ ایک سوال کے جواب میں نامزد سیکریٹری دفاع کا کمیٹی کو بتانا تھا کہ ’اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور کانگریس کے ساتھ مل کر پاکستان کے تعاون کی حوصلہ افزائی کروں گا، خصوصاً ان معاملات پر جو امریکا کے قومی مفاد اور خطے کی سیکیورٹی کے لیے اہم ہیں، اس بات پر بھی غور رکھا جائے گا کہ پاکستان کو اس کی سرحد میں فعال خارجی دہشت گرد گروہوں کو باہر نکالنے اور انہیں بے اثر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

To read in full - www.dawnnews.tv/news/1050503/

تاریخ اشاعت : 2016-01-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock