پاکستان

گورنر نیویارک کےخلاف جنسی ہراساں کے الزامات، رپورٹ میں اینڈریو کومو قصور وار قرار

اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کے مطابق گورنر اینڈریو کومو پر گورنر کے عہدے کے دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات تحقیقات میں درست ثابت ہوئے ہیں

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک سٹیٹ کی اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز نے نیویارک سٹیٹ کے گورنر اینڈریو کومو کے خلاف جنسی ہراساں کے الزامات کے سلسلے میں جاری تحقیقات کے نتائجکا اعلان کر دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز کے مطابق گورنر اینڈریو کومو پر گورنر کے عہدے کے دوران خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے الزامات تحقیقات میں درست ثابت ہوئے ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گورنر کومو نے ریاستی اور وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے خواتین کو ان کی مرضی کے بر خلاف چھوا اور ایسے اقدام کئے جو کہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے بعد گورنر کومو پر عہدے سے مستعفی ہونے کا دباو¿ بڑھ گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button