نیویارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت منایا گیا،برونکس کمیونٹی کونسل کی تقریب میں مفکر پاکستان کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کیا گیا

 

نیویارک ( پاکستانی نیوزپیپر) نیویارک میں شاعر مشرق علامہ اقبال کا یوم ولادت منایا گیا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم برونکس کمیونٹی کونسل کے زیر اہتمام برونکس، نیویارک میں منعقد ہونیوالی تقریب میں مفکر پاکستان کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات بالخصوص اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنےوالے حجاج کرام نے خصوصی شرکت کی ۔ عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں امجد حسین بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا اہتمام برونکس کمیونٹی کونسل کے قائدین طاہر خان، شبیر گل، افضل گلبہار، شیخ توقیر الحق، خاور بیگ ، نعیم بٹ اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ اس موقع پر علامہ اقبال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا

مزید تفصیل کے لئے وزٹ کرتے رہیں

تاریخ اشاعت : 2014-11-07 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock