پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی جاب سے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام کی بیٹی اور عبدالستار ایدھی کے بیٹے کو ایوارڈ پیش کئے گئے

 ڈاکٹر عبدالسلام اور عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کو پیش کئے جانیوالے ایوارڈز ان کے بچوں نے وصول کئے



 

نیویارک(محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکہ (اپنا) کے بیورلی ہلز ، کیلی فورنیا میں منعقد ہونیوالے سپرنگ اجلاس میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر عبدالسلام اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس سلسلے میں یہاں منعقدہ اجلاس جس میں امریکہ بھر سے چھ سو سے زائد ڈاکٹرز اور اہم شخصیات نے شرکت کی، میں ڈاکٹر عبدالسلام کی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا جانیوالا ایوارڈ ان کی امریکہ میں مقیم بیٹی عزیزہ رحمان جبکہ عبدالستار ایدھی کا ایوارڈ ان کے بیٹے قطب ایدھی نے وصول کیا ۔
عزیزہ رحمان اور قطب ایدھی نے اپنا کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے کہ جب کسی کی خدمات کا اپنے اعتراف کریں اور اسے سراہیں .


تاریخ اشاعت : 2014-04-05 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock