جیکسن ہائٹس ،نیویارک کے ڈائیورسٹی پلازہ پراجیکٹ پر کام شروع، مئیر ڈبلازیو کے ہاتھوں گراونڈ بریکنگ تقریب

 

نیویارک (پاکستانی نیوز پیپر) جیکسن ہائٹس ، کوینز (نیویارک ) پر ڈائیورسٹی پلازہ کو سٹیٹ آف دی آرٹ عوامی مقام میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں پراجیکٹ پر کام شروع ہو گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مئیر بل ڈبلازیو نے کونسل مین ڈینیل ڈروم ، سکھی نیویارک کی چئیرپرسن شازیہ کوثر ، آغاصالح، فاطمہ بریاب اور بنگلہ دیشی و انڈین کمیونٹی کے مقامی قائدین کے ساتھ ملکر گراونڈ بریکنگ کی جس کے ساتھ ہی ڈائیورسٹی پلازہ پراجیکٹ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے ۔


مقامی کمیونٹی کی جانب سے مئیر ڈبلازیو اور کونسل مین ڈروم کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ۔

تاریخ اشاعت : 2017-07-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock