نیویارک کے پبلک سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا فیصلہ، برونکس میں مسلم کمیونٹی کا اجلاس، مئیر ڈبلازیو سمیت سٹی کونسل کا شکرئیہ

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) نیویارک کے پبلک سکولوں میں عید کی چھٹیوں کے فیصلہ پر مئیر بل ڈبلازیو سمیت سٹی کونسل کا شکرئیہ ادا کرنے کے لئے امریکن مسلم کولیشن کا اہم اجلاس برونکس کی مقامی مسجد میں ہوا جس میں مسلم امریکن کمیونٹی نیویارک کے اہم مسلم قائدین و ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مسلم امریکن کمیونٹی نیویارک کی جانب سے مئیر ڈبلازیو اور سٹی کونسل سمیت تمام حکام کا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے چھٹیوں کے فیصلے کو عملی شکل دینے اور مسلم کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : 2015-04-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock