امجد خان نے دیسی سوسائٹی کی صدارت سنبھال لی

 

 

نیویارک(خصوصی رپورٹ) نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ساؤتھ ایشین پولیس افسروں کی نمائندہ تنظیم نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ دیسی سوسائٹی (NYPD DESI SOCIETY )کے قیام کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں۔حال ہی میں ڈیٹیکٹو انٹیلی جنس ڈویژن امجد خان نے دیسی سوسائٹی کے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے دیسی سوسائٹی کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں دیسی سوسائٹی میں پاکستان ‘ بنگلہ دیش‘ بھارت‘ سری لنکا‘ افغانستان‘ نیپال اور کریبئین ممالک(گیانا‘ جمیکا وغیرہ ) کے پولیس افسران شامل ہیں گزشتہ دنوں دیسی سوسائٹی (NYPD )کے زیر اہتمام ہولی ڈے ایونٹ کا انعقادا کیا گیا جس میں سوسائٹی کے ممبران ان کے دوست احباب اعلیٰ پولیس افسران اور کمیونٹی کے ممتاز افراد نے شرکت کی ۔کوئنز کے ایک خوبصورت پارٹی ہال میں منعقدہ خوبصورت تقریب کی مہمان خصوصی گارڈن آف ہمپٹڈ کی پہلی ساؤتھ ایشین خاتون کلرک نسرین احمد تھیں۔ جبکہ پولیس آفیسر چیف آف ہاؤسنگ جیمز سکرمٹو نے خصوصی شرکت کی۔ جیمز سکریٹو بروکلین ساؤتھ اور کوئنز ساؤتھ کے کمانڈنگ آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ نسرین احمد نے دیسی سوسائٹی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امجد خان اور ان کی ٹیم کو بے حد سراہا انہوں نے کہا کہ اتنی تعداد میں اپنے لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امجد خان اور ان کی ٹیم کو ٹاؤن آف ہمپٹڈ کی جانب سے مکمل یقین دلایا۔ امجد خان اور ان کی ٹیم کو ٹاؤن آف ہمپٹڈ کی جانب سے مکمل یقین دلایا۔ امجد خان نے اپنے خطاب میں کلرک نسرین احمد اور پولیس چیف جیمز نے سکرمٹو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ان کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر امجد خان نے اپنی ٹیم کاتعارف کرایا جن میں وہ خود صدر۔ نائب صدر گورویندر سنگھ۔ (پولیس آفیسر) خزانچی فواد خان (ڈیڈ یکٹو) سیکرٹری احمد علی کارسپانڈنٹس سیکرٹری فیاض خان (پولیس آفیسر) ایونٹس کوآرڈی نیٹر مصباح نور‘ سارجنٹ ایک آرمز روی نرائن اور دیگر شامل ہیں۔ امجد خان عرصہ 12 سال سے محکمہ پولیس نیو یارک میں مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کا تعلق سوات سے ہے جہاں سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی تعلق رکھتی ہے 4 ماہ قبل اگست میں دیسی سوسائٹی نے اپنے سالانہ ڈنر میں ملالہ یوسفزئی کو مدعو کیا تھا جس میں کمشنر نیو یارک ولیم برہٹن نے بھی شرکت کی تھی۔ ملالہ یوسفزئی نے امجد خان کی خصوصی درخواست پر تقریب میں شرکت کی تھی۔ امجد خان نے کہا کہ ہم نہ صرف پولیس والوں کی مدد کرتے ہیں بلکہ ان کی فیملیز اور کمیونٹی سے بھی تعاون کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ دیسی سوسائٹی میں بڑی تعداد میں پاکستانی لڑکے لڑکیاں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی امریکنز سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیس اور لاء انفورسمنٹ اداروں میں زیادہ سے زیادہ شامل کروائیں تا کہ کمیونٹی مین اسٹریم نظام کا حصہ بنے ان اداروں میں تنخواہ کے علاوہ مراعات بھی ہیں اور عزت و وقار بھی ہے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کمیونٹی کے نمائندہ افراد ہمارے پاس آئیں یا ہم ان کے پاس خود مل کرجائیں گے وہ ہمیں اپنے مسائل بتائیں جنہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی کے مشورے پر دیسی سوسائٹی کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔امجد خان نے کہا کہ وہ اپنی محنتی اور با صلاحیت ٹیم کے ساتھ ملکر دیسی سوسائٹی کومنظم و مستحکم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیسی سوسائٹی کے پہلے پاکستانی امریکن صدر بننے پر بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھیوں اور کمیونٹی کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہوگی ۔احمد خان نے تقریب میں شرکت ہونے والے تمام پولیس افسران ان کے اہل خانہ خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا جن میں احمد خان کے قریبی دوست آصف بیگ‘ لیفٹیننٹ (NYPD)رانا عدیل‘ نسیم گلگتی‘ راجہ آزاد گل اور دیگر شامل تھے احمد خان نے پاکستان پوسٹ کا تعاون پر خاص طور سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پوسٹ نے ہمیشہ اس سوسائٹی کا ساتھ دیا ہے

تاریخ اشاعت : 2014-12-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock