بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ اور جشن آزادی پاکستان

 

استقبالیہ و جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت، چئیرمین دلاور بیگ (سیالکوٹ) کی خصوصی شرکت


نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ، امریکہ کے صدر چوہدری ظہور اختر آف پنیام اور تحریک انصاف نیویارک (ٹائیگرز پینل ) کے زیر اہتمام امریکہ کے دورے پر آئے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اعزاز میں بڑ استقبالیہ دیا اور جشن آزادی پاکستان بھی منایا ۔

 

چوہدری ظہور اختر آف پنیام کی صدارت میں منعقدہ تقریب میںچئیرمین مرزا دلاو ر بیگ ( یونین کونسل بھڑتھ)، تحریک انصا ف (ٹائیگرز پینل ) کے رہنما چوہدری پرویز ریاض امراء، ضمیر احمد چوہدری ،امتیاز علی ، چوہدری اسلم ڈھلوں ، سردار سوار خان ، قاضی مشتاق ، عدیل گوندل ، اسماعیل شاہ ، مرزا خاور بیگ، افضل گلبہار ، سید ذیشان حیدرسمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔بیرسٹر سلطان محمود جنب جلسہ گاہ میں پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جلسے میں نظامت کے فرائض ضمیر احمد چوہدری نے ادا کئے ۔


استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریشہ دوانیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں ۔اس سلسلے میں امریکہ اور دنیا میں مقیم کشمیری اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر انہیں بریف کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ اس مسلہ کے حل میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عمران خان کی کاوشوں سے نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا ۔ عمران خان کی وہ لیڈر ہیں کہ جو ملک کو بحرانوں سے نکال پر آے لے جا سکتے ہیں ۔

 

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وہ انشاءاللہ آئندہ ہفتے دوبارہ نیویارک آئیں گے اور ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کشمیر میں بھارتی جارحیت کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔
چوہدری ظہور اختر پنیام نے کہا کہ پاکستان اور اس کی تمام جماعتوں کا کشمیر اور کشمیر کاز کےلئے گرانقدرخدمات ہیں۔ ہم جو آزاد ہیں ان کا بھی خیال رکھیں کہ کو ہندوستان کے کرفیو میں پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے سلطان بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوںنے اپنی زندگی کامشن بنا رکھا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں پیش کرتے رہیں گے


مرزا دلاور بیگ نے کہا کہ تحریک انصا ف کے دور میں انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں کشمیر کو آزادی نصیب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے عمران خان کی شکل میں ایک بیباک اور نڈر قیادت نصیب ہے۔ ہمیں اس بات کو یقین دلانا ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں لائیں ۔ دلاور بیگ نے کہا کہ میں نیویارک سے بہت سے یادیں لیکر جا رہا ہوں ۔ اوورسیز کیونٹی کی خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔


چوہدری پرویز ریاض نے کہا کہ ہم تحریک انصاف نیویارک کی جانب سے بیرسٹر سلطان محمود کو نیویارک آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور تمام پاکستانیوں اور کشمیریوں کو جشن آزادی پاکستان پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نواز شریف کی رخصتی کے بعد اب نئے پاکستان کی تشکیل کے مشن کو یقینی بنانا ہو گا۔

سردار سوار خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان کے والد چوہدری نور حسین نے عمر بھر تحریک آزادی کشمیر کےلئے کام کیا۔ والد کے بعد ان کے مشن کو بیرسٹر نے اپنی زندگی کا مقصد بنالیا۔
پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ انٹرنیشنل کورٹ کو جسٹس کے خلاف پہلے جاتا


خاور بیگ، افضل گلبہار، اسلم ڈھلوں ، قاضی مشتاق، ذیشان حیدر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی خدمات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے جرات کے ساتھ کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم کو نااہل کروایا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم ستمبر میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں اقوام متحدہ کے سامنے مظاہر ہ میں ملوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-08-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock