کیا والدین کو معلوم ہے کہ بروکلین میں اربن سکول فار کریمنل جسٹس نیویارک سٹی کا پبلک سکول ہے کہ جو صرف لڑکیوں کی ہائی سکول تعلیم کے لئے مختص ہے ، اربن سکول فار کریمنل جسٹس کے پہلے منتخب پاکستانی امریکن پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن پریذیڈنٹ شاہد حمید خان سے خصوصی بات چیت  

 

بیشتر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بچیاں ہائی سکول کےلئے کسی ایسے سکول میں جائیں کہ جو مخلوط کی بجائے صرف لڑکیوں کا سکول ہو۔ ایسے والدین کےلئے اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس موزوں ترین سکول ہے
 

جن والدین کی بچیاں اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس میں پڑھتی ہیں، میں ان پر زو ر دے کر کہوں گا کہ وہ پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی میٹنگز میں باقاعدہ شرکت کیا کریں
 

اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس کی پیرنٹس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ شاہد حمید خان سے پاکستانی نیوز پیپرکی خصوصی بات چیت


نیویارک (پ ر ) اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس کی پیرنٹس ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ شاہد حمید خان نے کہا ہے کہ اربن سکول فار کریمنل جسٹس بروکلین (نیویارک) میں واقع ہے ۔ یہ سکول صرف لڑکیوں کےلئے ہے ۔یہ سکول بھی نیویارک سٹی کے دیگر سکولوں کی طرح ایک پبلک سکول ہے جہاں پرچھ سے لیکر بارہ گریڈ تک لڑکیوں کو ہائی سکول کی تعلیم دی جاتی ہے ۔

 

پاکستانی نیوزپیپر سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بروکلین اور اس کے گرد و نواح میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد مقیم ہے ۔ بیشتر والدین چاہتے ہیں کہ ان کی بچیاں ہائی سکول کےلئے کسی ایسے سکول میں جائیں کہ جو مخلوط کی بجائے صرف لڑکیوں کا سکول ہو۔ ایسے والدین کےلئے اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس موزوں ترین سکول ہے ۔

 

ایک سوال کے جواب میں شاہد حمید خان نے بتایا کہ اس سکول میں یہ شرط بھی نہیں ہے کہ آپ جس زپ کوڈ میں رہتے ہیں ، اسی کے ہائی سکول میں جائیں ۔ اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس میں بروکلین کے علاوہ سٹیٹن آئی لینڈ ،کوینز سمیت سٹی کے دیگرحصوں سے بچیاں سکول آتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنی بچیوں کو صرف گرلز ہائی سکول میں بھیجنا چاہتے ہیں ، ان کے اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس کی سکول میں گرلز سکول کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتاہوں ۔

 

شاہد حمید خان نے کہا کہ جن والدین کی بچیاں اربن اسمبلی سکول فار کریمنل جسٹس میں پڑھتی ہیں، میں ان پر زو ر دے کر کہوں گا کہ وہ پیرنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی میٹنگز میں باقاعدہ شرکت کیا کریں جہاں انہیں نہ صرف اہم معلومات ملیں گی بلکہ وہ سکول میں موجود مواقع اور دیگر مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ شاہد حمید خان وہ پہلے پاکستانی ہیں کہ جو اس سکول کی پی ٹی اے ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ منتخب ہوئے ہیں ۔
۔

 

مزید معلومات کےلئے شاہد حمید خان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

Tel#: 347-933-7938

Email: nyopngo@hotmail.com
Web: www.nyopngo.org

تاریخ اشاعت : 2017-12-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock