نیویارک میں 31ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی مسلم امریکن کمیونٹی کی جانب سے یہاں نیویارک سٹی میں 31ویں سالانہ مسلم ڈے پریڈ نکالی گئی جس کے گرینڈ مارشل یو ایس آرمی میں اپنے ساتھیوں کی حفاظت میں اپنی جان کی قربانی دینے والے کیپٹن ہمایوں خان کے والد خضر خان تھے ۔

 

خضر خان کی قیادت میں مسلم فاونڈیشن اور پریڈ کے قائدین امام شمسی علی ، میاں فیاض، عین الحق، ابو نور الزمان ، سعید اختر ، ڈاکٹر تجمل گیلانی ، ڈاکٹر آر یو جعفر، شبیر گل ، امام عبدالباقی ، سید اے حسین ، ساجد حسین ، امام رقیق محمود،محمد رضوی ، لطف چوہدری ، امام عظیم خان ، خواجہ میزان حسن ، یونس شاہد، امام سلیمان کوناٹے ،ڈاکٹر محمد نور حسن ، ڈاکٹر حمود سلوی ، اختر حسین ، آفتاب منان ، ارمان چوہدری ، محمد ٹی رحمان اور خالد لاماڈا اور معروف عالم دین مفتی منیر اخون سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی ۔ پریڈ میں مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹیز کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ارکان ، بچوں، بوڑھے ، خواتین اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-09-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock