اگر میں امریکی صدر بن گیا تو لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیپورٹ کردونگا؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا امیگریشن پلان پیش کر دیا



نیویارک (محسن ظہیر سے ) ریپبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن کے متعلق اپنا تین نکاتی امیگریشن پالیسی پیپر جاری کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بن گئے تو امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو لاکھوں کی تعداد میں ڈیپورٹ کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے شہریوں کی پہلے خدمت نہ کرے ، وہ قوم نہیں ہوتی،جو قوم قوانین پر عملدرامد کو یقینی نہ بنائے وہ قوم نہیں ہو تی اور جو قوم اپنے بارڈرز کو محفوظ نہ بنائے ، و ہ قوم نہیں ہو تی ۔
امریکی صدارتی الیکشن جو کہ اگلے سال ہونگے ، میں امیگریشن اصلاحات اہم موضوع ہو گا۔ ریپبلکن پارٹی کی مسلسل امیگریشن اصلاحات مخالف پالیسیوں کی وجہ سے امیگرنٹ کمیونٹیز کی بڑی تعداد ڈیموکریٹس کی حامی بن رہی ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-08-16 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock