تحریک انصاف نیویارک کے پارٹی الیکشن کا مرحلہ قریب آگیا

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف نیویارک کے پارٹی الیکشن کا مرحلہ قریب آگیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے پارٹی کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی الیکشن کے سلسلے میں ممبر شپ کی آخری تاریخ (ڈیڈ لائین) 12جون مقرر کر دی گئی ۔ممبر شپ کی تاریخ گذرنے کے بعد نیویارک سٹیٹ میں تحریک انصاف نیویارک کے پارٹی الیکشن کروائیں جائیں گے ۔ پارٹی الیکشن کا مرحلہ قریب آنے کے بعد نیویارک سٹیٹ میں انتخابی امیدوار ان اور ان کے سپورٹرز متحرک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ میں اس وقت دو گروپ نیویارک سٹیٹ کی صدارت کے امیدوار ہیں ۔
۔

 

www.insaf.pk/news/international/us/item/1792304-notification-for-election-commission-and-membership-cut-off-date-for-usa-new-york


تاریخ اشاعت : 2016-05-25 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock