امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی ’’تمی امبیل‘‘14بچوں کی ماں، ایک کروڑ پتی خاتون ہیں، جب کہ ان کے شوہر ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی ’’تمی امبیل‘‘14بچوں کی ماں، ایک کروڑ پتی خاتون ہیں، جب کہ ان کے شوہر ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں۔ان کا 17لاکھ ڈالرز کا نیچرل کاسمیٹک کا کاروبار ہے، جو انہوں نے بغیر کسی بینک قرض اور سرمایہ کار کی مددکے بغیر قائم کیا ہے۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کے گھر میں ٹی وی سیٹ تک نہیں ہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، امبیل نے اپنے تمام بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے گھر پر ہی پڑھایا۔ ان کے چار بچے اب کالج میں میڈیکل، انجینئرنگ اور سائبر سیکورٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ باقی بچوں کو امبیل اب بھی گھر پر خود پڑھاتی ہیں۔امبیل اپنے بزنس کو تقویت دینے اور بچوں کو پڑھانے کا کام ایک ساتھ کرتی ہیں۔

 

بزنس کے سلسلے میں انھیں کئی ممالک کا سفر بھی کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہʼمیں اپنے بزنس کو پرانے انداز میں چلانا چاہتی تھی، جس میں ʼپہلے پیسے کماؤ پھر اسے دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے لگائو والی پالیسی اپنائی جاتی ہے۔انہوں نے مغربی ممالک کو ایسی چیزوں سے روشناس کروایا جن کے بارے میں وہاں کے باشندے جانتے تک نہیں تھے۔ان کی کمپنی امریکا کی ریاست ورجینیا میں واقع ہے اور آن لائن ترسیل کے ذریعے مصنوعات فروخت کر رہی ہے۔ اس کے امریکا بھر میں 700اسٹور ہیں۔

تاریخ اشاعت : 2017-09-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock