نیویارک میں موٹرسائیکل حادثہ ؛ جواں سال پاکستانی فیاض عامر جاں بحق


نیویارک(محسن ظہیر سے )نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں تین نومبر سوموار کو موٹر سائیکل حادثے میں جواں سال پاکستانی امریکن کالج سٹوڈنٹ ہلاک ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 23سالہ فیاض عامر تین نومبر کو ویلی سٹریم ّلانگ آئی لینڈ ) میں موٹر سائیکل چلا کر بروکلین اپنے گھر واپس آرہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث وہ المانٹ کے قریب اپنی موٹر سائیکل کو قابو میں نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 

پاکستانی امریکن لیاقت خان کو جب اپنے جواں سالہ بیٹے کی حادثے میں ہلاکت کی اطلاع ملی تو ان کے گھر میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی ۔ متوفی کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں ۔ متوفی کی نماز جنازہ مسجد بیت الکرم بروکلین میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔

 

بعد ازاں فیاض عامر کی میت کو پاکستان روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں خیبر پختونخوا میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ موٹر سائیکل پر تیز رفتاری کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آئے ہیں

تاریخ اشاعت : 2014-11-05 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock