وزیرستان میں آپریشن عضب کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے ؛ سفیر جلیل عباس جیلانی کا نیویارک میں پریس کانفرنس اور کمیونٹی استقبالیہ سے خطاب

 

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیرستان میں آپریشن عضب کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیویارک میں پریس کانفرنس اور کمیونٹی استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ سفیر نے کہا کہ حکومت نے سیاسی قیادت اور سٹیک ہولڈرز سے مکمل صلاح و مشورے کے بعد وزیر ستان میں آپریشن عضب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پاکستان اور خطے میں امن چاہتے ہیں اور تمام مسائل کا حل پر امن طریقے سے حاسل کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

سفیر نے کہاکہ ہم امریکہ سے کہتے ہیں کہ ہمیں مدد کی بجائے یورپین یونین تک امریکی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں تونائی کے شعبے میں دی جانیوالی مدد کے نتیجے میں پاکستان کے نیشنل گرڈ میں بارہ سو میگا واٹ بجلی شامل ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں حکومتی اقدامات کی وجہ سے بھی نیشنل گرڈ میں سترہ سو میگا واٹ بجلی شامل ہو ئی ہے ۔

سفیر جیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت پاکستان میں توانائی، تعلیم ، معیشت کے شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ انتہاپسندی کے خاتمے کی پالیسیپر عمل پیرا ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2014-06-28 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock