نواز شریف عوام کی امانت ووٹ کے تقدس کے تحفظ کرنیوالے صادق اور امین ہیں ، مسلم لیگ (ن) امریکہ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان

 

روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں میاں فیاض ، رانا سعید، احمد جان، راجہ آزاد گل، ارشد انصاری، عزیز بٹ، بھٹی ، مرزا خورشید، قاری شیر افضل، غلام حسین ، میاں خالد سعید، بابر بٹ، ملک اکبر، شیر خان، عطاءاللہ بھٹی سمیت دیگر کی شرکت

نیویارک (خصوصی رپورٹ) نواز شریف عوام کی امانت ووٹ کے تقدس کے تحفظ کرنیوالے صادق اور امین ہیں۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہی ۔

 

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کے ذریعہ وجود میں آنیوالے پاکستان کو جمہوریت سے ہی مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔ جو لوگ جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، ان کو ہمیشہ کےلئے ناکام بنا نا ہے ، یہی وہ عزم ہے کہ جس کے ساتھ اس سال یوم آزادی پاکستان منارہے ہیں ۔


مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں لیگی عہدیداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات میاں فیاض ، رانا سعید، احمد جان، راجہ آزاد گل، ارشد انصاری، عزیز بٹ، بھٹی ، مرزا خورشید،غلام حسین ، میاں خالد سعید، بابر بٹ، ملک اکبر، شیر خان، عطاءاللہ بھٹی، قاری شیر افضل(جے یو آئی، ف) سمیت دیگر ارکان اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔
تقریب میں لیگی عہدیداران نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور قائد اعظم ، علامہ اقبال اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی ۔

 


تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ الیکشن کے نتیجے میں مسلم لیگ کامیاب ہوئی جس کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا گیا۔ پلیت پاناما لیکس کی وجہ سے منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا گیا جو کہ ملک وقوم کے نام پر ایک سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہت قربانیاں دے کر حاصل کیا۔ آزادی کی قیمت ان سے پوچھیں کہ جو اس سے محروم ہیں۔ انصاف کے نام پر اصولوں کو پامال کرکے پاناما کیس میں منتخب وزیراعظم کو نااہل کرکے پاکستان کو دنیا بھر میں مذاق بنا دیا گیا ہے۔ پتہ نہیں وہ کونسی طاقتیں ہیں کہ جو ملک کو ترقی سے روک رہی ہیں۔


مقررین نے کہا کہ ایمپائر کی انگلی اس وقت اٹھی تھی کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا گیا، اب سی پیک کی وجہ ایمپائر سے انگلی اٹھوائی گئی۔ انگلی اٹھنے کا عمل رکے گا، پاکستان آگے بڑھے گا۔ جن سازشیوں کو پاکستان کی ترقی نہیں اچھی لگتی، عوام انہیں ایک بار پھر الیکشن میں مسترد کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازش کے تحت نااہلی کا راستہ لیا گیا۔ اقامہ پر وزیر اعظم کو ہٹا دیا ، عالمی مذاق بن گیا ہے۔ ایک طرف جمہوری ایوانوں پر شب خون مارا جاتا ہے، منتخب وزیر اعظم کو ملک بدر کیا گیا ، پاسپورٹ ضبط کیا گیا اور پھر کہا جاتا ہے کہ اقامہ کیوں لیا ؟ لیگی عہدیداران نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانی کا حق عوم کو حاصل ہے۔ نواز شریف نے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کرکے صادق اور امین ہونے کا ثبوت دیا۔ عوام کی امانت ووٹ کے تقدس پر اپنا اقتدار قربان کر دیا۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-08-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock