اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے بعد امیگریشن کے نیوجرسی میں چھاپے،60گرفتار

نیوجرسی میں کئے جانیوالے پانچ روزہ پبلک سیفٹی آپریشن کے دوران 60غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔یہ آپریشن جو کہ 20اپریل کو اختتام پذیر ہوا
تحویل میں لئے جانیوالے غیر قانونی تارکین وطن میں سے زیادہ تر مجرمانہ ریکارڈ کے حامل اور ایسے تارکین وطن تھے کہ جن کے ڈیپورٹیشن آرڈر جاری ہو چکے تھے
انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز کی جانب سے گرفتار کئے جانیوالے تارکین وطن کہ جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، کے جرائم اور ریکارڈ کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں
گرفتار تارکین وطن کا تعلق برازیل،چین، کولمبیا،کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک،ایکواڈور،ال سلواڈور،گوئٹامالا،اٹلی،جمیکا،میکسیکو،پیرو اور یوکرائن سے بتایا گیا ہے
نیوجرسی کے جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ، ان میں برگن، برلنگٹن، کیمڈن، کمبرلینڈ، ایس سیکس،ہڈسن،مرسر،مڈل سیکس، مون ماو¿تھ، مورس،اوشن، پسیک، سمر سیٹ اور یونین کے علاقے شامل ہیں

Related Articles

Back to top button