کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کا وزیر اعظم مودی کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے صدر آزادکشمیر سردار یعقوب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ،مودی کے حق میں بھارتی مظاہرین بھی سامنے آگئے، پاک بھارت مظاہرین کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی نے حسب روایت اس سال بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کی جس کی قیادت امریکہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر کے صدر آزادکشمیر سردار یعقوب اور ان کی صاحبزادی و وزیر آزادکشمیر فرزانہ یعقوب اور سردار سوار خان، کیپٹن خالد شاہین بٹ سمیت مقامی کشمیری امریکن قائدین نے کی ۔

 

 

انڈین کمیونٹی کی جانب سے بھی اس سال وزیر اعظم مودی کے حق میں مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ان کی موجودگی کی وجہ سے پاکستانی ، کشمیری اور بھارتی مظاہرین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ۔

 

ان مظاہرین نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ۔

 

سردار یعقوب نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اقوام متحدہ کو یہ یاد دلانے آئے ہیں کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل کیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2014-09-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock