پاکستان کیساتھ جینا مرنا ہے ، نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ ، بلوچستان اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں وفدسمیت اہم شخصیات شریک

نیویارک (محسن ظہیر سے ) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں حسب روایت اس سال بھی 23اگست کو نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ نکالی گئی جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکا نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سبزہلالی پرچم کو سربلند کرکے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگاکر مادر وطن کا یوم آزادی منایا۔

 

پاکستان ڈے پریڈ میں اس سال خصوصی طور پر بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد، صوبائی وزیر پنجاب ذکیہ شاہنواز، رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی ، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔

 


تاریخ اشاعت : 2015-08-24 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock