میاں فیاض کی صدارت میں مسلم فاونڈیشن کا اجلاس، عین الحق مسلم ڈے پریڈ کمیٹی 2017کے چئیرمین منتخب

 

اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران میاں فیاض ،عین الحق ، برادر نور الزمان ، امام عظیم خان ، ڈاکٹر تجمل گیلانی ،سعید اختر ،یونس شاہد،محمد رضوی ،رانا سعید،روبینہ عزیز کی شرکت

نیویارک (خصوصی رپورٹ) مسلم فاونڈیشن امریکہ کا اجلاس بدھ کو یہاں رائل بینکوئٹ ہال بروکلین میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے سینئر رہنما اور پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی شخصیت عین الحق کو اس سال ہونیوالی مسلم ڈے پریڈ کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران میاں فیاض ،عین الحق ، برادر نور الزمان ، امام عظیم خان ، ڈاکٹر تجمل گیلانی ،سعید اختر ،یونس شاہد،محمد رضوی ،رانا سعید،روبینہ عزیز شریک ہوئے ۔


اس سال مسلم ڈے پریڈ انشاءاللہ 24ستمبر کو منعقد ہو گی ۔ اجلاس کے شرکاءنے عین الحق کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔عین الحق نے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس پر وہ انشاءاللہ پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارا دا کریں گے ۔


میاں فیاض ،برادر نور الزمان ، امام عظیم خان ، ڈاکٹر تجمل گیلانی ،سعید اختر ،یونس شاہد،محمد رضوی ، رانا سعید اور روبینہ سعید نے کہا کہ مسلم ڈے پریڈ ، مسلم امریکن کمیونٹی کا ایک نمائندہ اجتماع ہوتا ہے ۔ اس کی کامیابی میں کمیونٹی کے ہر رکن کو اپنا ہر ممکن کردارا دا کرنا چاہئیے ۔

 

عین الحق نے کہا کہ پریڈ کے کامیاب انعقاد کے لئے کمیونٹی ارکان نہ صرف مسلم فاونڈیشن کا حصہ بنیں ، اپنا کردار ادا کریں بلکہ فنڈز بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس سال مثالی مسلم ڈے پریڈ منعقد ہو گی ۔


تاریخ اشاعت : 2017-01-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock