کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوتھ کیرئیر ڈے، ساڑھے سات سو مسلم سٹوڈنٹس و اہم شخصیات کی شرکت

کنگز بورو کمیونٹی کالج بروکلین ، نیویارک میں منائے جانیولے یوتھ کیرئیر ڈے میں نیویارک سٹی، سٹیٹ اور فیڈرل ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام کی شرکت
کیرئیر ڈے میں مسلم امریکن کمیونٹی کے سکول جانیوالے بچوں اور جواں سال ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، حکام کی جانب سے کیرئیر کے حوالے سے اہم مواقع اور معلومات فراہم کی گئیں


کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) کے محمد رضوی ، راجہ حسن رضا، امام رفیق محمد اور ایف بی آئی نیویارک، یو ایس امیگریشن حکام اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے خصوصی خطابات


 

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستان و مسلم کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کنگز بورو کمیونٹی کالج میں حسب روایت اس سال بھی یوتھ کیرئیر ڈے منایا گیا جس میں نیویارک سٹی، سٹیٹ اور فیڈرل ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔کیرئیر ڈے میں مسلم امریکن کمیونٹی کے سکول جانیوالے بچوں اور جواں سال ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، حکام کی جانب سے کیرئیر کے حوالے سے اہم مواقع اور معلومات فراہم کی گئیں ۔

 

کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن (کوپو) کے محمد رضوی ، راجہ حسن رضا، امام رفیق محمد، امام طاہر خلیلی ، اور ایف بی آئی نیویارک، یو ایس امیگریشن حکام اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کیرئیر ڈ ے کا مقصد نیویارک سٹی اور ملک بھر میں کیرئیر کے حوالے سے کمیونٹی ارکان کو اہم و مفید معلومات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ ان مواقع سے مستفید ہو سکیں۔


یوتھ کیرئیر ڈے سے اس سال ایف بی آئی نیویارک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انچارج ڈیگو راڈ ریگز نے خصوصی خطاب کیا اور ایف بی آئی میں کیرئیر کے حوالے سے موجودہ مواقع سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور کمیونٹی کے باہمی روابط کے اہم پہلوو¿ں کو بیان کیا۔یوتھ کیرئیر ڈے میں اس سال تیس اہم مساجد و اداروں ال ایمان سکول، الاحسان اکیڈیمی، افغان سکول ، بستی، خیبر سوسائٹی، مسجد الحکماء، راضی سکول، مکی مسجد، افغان سکول، مسجد ال تقویٰ ، مسجد الایمان، مسجد صدق، مسجد یان قساس، المہدی سنٹر، افریقن ڈائیا سپورا یوتھ کلب، اسلامک لیڈر شپ سکول ، امریکن عرب ویمن یونائیٹڈ، الایمان سیٹر ڈے سکول، جمیکا مسلم سنٹر ، امہ فیتھ مسجد بروکلین ، کونسل آف افریکن امام ، مسلم ڈے پریڈ، معراج اسلامک سکول ، اربن اسمبلی ہائی سکول ، البین اسلامک سکول ، امریکن کونسل آف مینارٹی ویمن ، یمنی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک ، وٹن دوش ازبک امریکن فیڈریشن ، موراکن امریکن کونسل ایمپاورمنٹ ویمنٹ نے شرکت کی ۔نیویارک ؛ یوتھ کیرئیر ڈے میںالبینین امام طاہر کوکے علاوہ مسلم امریکن پولیس آفیسرز پولیس آفیسرز رعدیل رانا، احمد ناصر،چیف ناکس رٹر اورپولیس لیزون ارہن یلڈرن اور ایف بی آئی کے مسلم امریکن سپیشل ایجنٹ مصطفی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

 


کوپو کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے بچوں اور جواں سال کمیونٹی ارکان میں گفٹ کارڈز تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں شریک بچوں نے یوتھ کیرئیر ڈے کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ وہ کوپو کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف اہم معلومات تک رسائی ممکن بنائی بلکہ متعلقہ حکام سے ملاقات کا ایک موقع بھی فراہم کیا۔ یوتھ کیرئیر ڈے میں اس سال مختلف سکولوں اور اداروں کے ساڑھے سات سو بچوں نے شرکت کی ۔ یوں اس سال کوپو یوتھ کیرئیر ڈے بچوں ، سٹوڈنٹس اور مساجد اور اداروں کی شرکت کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل رہا ۔

 


کوپو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمدرضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوپو کمیونٹی کی خدمت کے اپنے پروگرام جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ کوپو کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ اس قسم کے اہم پروگرام اور معلومات ان کو پہنچائی جا سکے ۔


تقریب میں مختلف بچوں نے قران پاک کی تلاوت کی نظم اور نشید پڑھی اور پرفارمنسز بھی کیں ۔کیرئیر ڈے میں کمشنر ڈی وائی سی ڈی بل چوہنگ، ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ انچارج جارج وانیزولز ، یو ایس امیگریشن سروسز کی شکونیا سمیت اہم حکام شریک ہوئے ۔


آخر میں مذکورہ محکوں کے حکا م نے کیرئیر ڈے میں شریک بچوں کو اپنے اپنے محکمے میں استعمال کی جانیوالی مختلف اشیاء، ٹولز ، گاڑیوں، فائر ٹرک، پولیس کارز و بائیکس وغیرہ کے بارے میں بھی بتایا اور ان اشیاءکو کیرئیر ڈے میں خصوصی طور پر لایا بھی گیا۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-05-19 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock