کارٹریٹ اسلامک سنٹرنیوجرسی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

کانفرنس سے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ سید عرفان شاہ مشہدی موسوی ،قاری سیف النبی ، سید منعم شاہ کے خطابات، قاری مدثر سمیت دیگر کی شرکت


اصغر چشتی ،ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ نقیبی،سجاد بٹ،فرہاد یاسین،غلام عباس ، عمیر سیف النبی اوراصغر سلطانی (مدینہ شریف ) نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا


 محفل میلاد النبی ﷺ کے انعقاد میں ریاض جنجوعہ ، انیس الحق، میاں شفیق،فیاض قریشی ، حافظ عتیق، شیخ اشفاق، حسین شاہ ، زاہد، یاسر شاہ ، اعجاز قریشی اور ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا


 جیو ٹریول کے شیخ اشفاق نے اپنی اور سنٹر کی تمام انتظامیہ کی جانب سے علماءکرام اور ثناخوانان سمیت سب شرکاءکا شکرئیہ بھی ادا کیا اور سب کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکبادپیش کی


 بیت اللہ ، اللہ تعالیٰ کا گھر ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے بنایا اور جس ہستی کے ذریعے بیت اللہ کی عظمت روشن ہوئی ، وہ آقائے دو جہاں نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات مبارک ہے


جس عظیم نعمت کی وجہ سے کل بندے اکٹھے اور متحد ہو سکتے ہیں تو آج بھی اسی عظیم نعمت مقدسہ یعنی کہ نبی کریم ، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کے صدقے ہم اکٹھے اور متحد ہو سکتے ہیں؛ عرفان شاہ

 

 

 


نیوجرسی(سپیشل رپورٹر)امریکی ریاست نیوجرسی کے کارٹریٹ اسلامک سنٹر میں حسب روایت اس سال بھی اقدار کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ٰ منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر آئے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ سید عرفان شاہ مشہدی موسوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ کانفرنس میں ثناءخوان مصطفیٰ ڈاکٹر غلام مرتضی ٰ نقیبی،اصغر چشتی ،سجاد بٹ،فرہاد یاسین،غلام عباس ، عمیر سیف النبی اوراصغر سلطانی (مدینہ شریف ) نے بھی شرکت کی اور سرور کونین نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔
محفل میلاد میں سید منعم شاہ ، قاری سیف النبی قادری ،قاری مدثر نقشبندی ،سمیت مقامی علماءکرام مشائخ عظام اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کارٹریٹ سنٹر میں محفل میلاد النبی ﷺ کے انعقاد میں ریاض جنجوعہ ، انیس الحق، میاں شفیق،فیاض قریشی ، حافظ عتیق، شیخ اشفاق، حسین شاہ ، زاہد، یاسر شاہ ، اعجاز قریشی اور ان کے ساتھیوں نے کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں علامہ سید عرفان شاہ مشہدی سمیت دیگر علماءکرام کی محفل میں شرکت کے سلسلے میں جیو ٹریول کے شیخ اشفاق نے خصوصی کردار ادا کیا اور انہوں نے اپنی اور سنٹر کی تمام انتظامیہ کی جانب سے علماءکرام اور ثناخوانان سمیت سب شرکاءکا شکرئیہ بھی ادا کیا اور سب کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
کارٹریٹ میں ہونیوالی پرنور محفل میلاد میں پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان بشمول خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی محفل میلاد مصطفیٰ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عرفان شاہ مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔ یہ بھی حکم ہے کہ جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اللہ تعالیٰ نے دلوں کو نرم کیا اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کے وسیلے سے تم بھائی بھائی بن گئے اور تم جہنم کے گڑھے سے کنارے پر پہنچ چکے تھے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے تمہیں جہنم میں گرنے سے بچالیا۔ اللہ تعالیٰ اپنی نشانیوں کو ظاہر کرتے ہیں تاکہ بندوں کو ہدایت ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ بیت اللہ ، اللہ تعالیٰ کا گھر ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے بنایا اور جس ہستی کے ذریعے بیت اللہ کی عظمت روشن ہوئی ، وہ آقائے دو جہاں نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات مبارک ہے ۔
سید عرفان شاہ نے کہا کہ آج اتحاد ایک نعرہ بن گیا ہے ۔جو تفرقہ پیدا کرتا ہے ، وہ بھی اتحاد کی بات کرتا ہے ۔ میں یہ سوال اٹھاتا ہوں کہ بتاو¿ کہ اتحاد کس سے کریں ۔ کس بات پر کریں ؟ہم اتحاد کی بات کرنے والوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ مرکز اتحاد ہو سکتے ہیں؟
سید عرفان شاہ نے کہا کہ اللہ تبارک تعالیٰ کی جس عظیم نعمت کی وجہ سے کل بندے اکٹھے اور متحد ہو سکتے ہیں تو آج بھی اسی عظیم نعمت مقدسہ یعنی کہ نبی کریم ، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺ کے صدقے ہم اکٹھے اور متحد ہو سکتے ہیں اور یہی میلاد النبی ﷺ کا پیغام اور مقصد ہونا چاہئیے ۔

تاریخ اشاعت : 2014-12-31 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock