محسن راجہ کی طرف سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) برونکس میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت راجہ ظفر اقبال کے صاحبزادے اور مشہور و معروف شخصیت راجہ ساجد اورراجہ رضوان کے بھتیجے محسن راجہ نے اپنے دوسرے بیٹے عالیان محسن کی پیدائش کی خوشی میں ایک خوبصورت تقریب کا انعقادکیا۔ محسن راجہ کے بڑے صاحبزاے محمد قاسم محسن ہیں۔ برونکس میں راجہ برادران کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے علاوہ قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مہمانوں کی تواضع انتہائی پرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ اس سلسلے میں برونکس کے ممتاز شیف استاد امجد کی خدمات حاصل کی گئیں۔ جو اپنی ٹیم کے ہمراہ تازہ کھانے تیار کرنے کیلئے محسن راجہ کی رہائش گاہپر آئے تھے۔ راجہ ساجد اور راجہ رضوان نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
محسن راجہ اپنے دونوں چچا خصوصاً راجہ ساجد اور اپنے کزنوں کے ہمراہ تمام وقت مہمانوں کی آﺅ بھگت میں مصروف رہے۔ اس تقریب میں جن مہمانوں نے شرکت کی ان میں راجہ بنارس، راجہ مشتاق، راجہ شمس، راجہ اعجاز، راہ کامران اسلم، راجہ اسجد، راجہ رزاق بٹ، راجہ عمر لہری، راجہ اویس خالد ، امجد چب، اسلم چب، طارق چب، احسن چب، عمران ظفر، عثمان ظفر، اسماعیل ظفر، شارق ساجد، ذیشان ساجد، ولید رضوان، فردین رضوان، راجہ سنیان، راجہ شارق مشتاق، راجہ ریاست، راجہ بلال ریاض سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔ آخر میں راجہ ساجد ، محسن راجہ، راجہ رضوان اور دیگر اہل خانہ نے تمام مہمانوں کو ننھے منے محسن راجہ اور علیان محسن کی خوشی میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ اد کیا، مہمان راجہ برادران کی پرتکلف دعوت سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔۔

تاریخ اشاعت : 2017-02-22 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock