جرسی سٹی میں مولانا جلال الدین رومی کی شاعری و تعلیمات پر خصوصی سیمینار


ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، ڈاکٹر یرڈائیر ڈوگانٹا،زینوبیا پنٹورا، ڈاکٹر انیلہ ارشد، ارکان ٹوزان، مصطفی تبانلی ، آدم بسکیا، بلبل بھٹہ چاریا اور ڈپٹی مئیر جرسی سٹی کی خصوصی شرکت


پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت امتیاز سید ، سب کانٹی نینٹ پیس فاونڈیشن، جرسی سٹی پیس موومنٹ اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے ناصر اعوان کے زیر اہتمام سیمینار میں اہم شخصیات کی شرکت



 


نیوجرسی (خصوصی رپورٹ )دنیا ئے اسلام کی عظیم صوفی ، روحانی شخصیت اور عظیم مفکر و شاعر حضرت مولانا جلال الدین رومی کی تعلیمات ، شخصیت اور صوفی ازم کے بارے میں جرسی سٹی کی فائیوکارنرز لائبریری میں اپنی طرف کا پہلا اور منفرد سیمینار ہوا جس میں حضرت مولانا جلال الدین رومی کی شخصیت اور تعلیمات و شاعری اور دنیائے اسلام اور تفکر کی دنیا میں ان کے ممتاز مقام کے مختلف اہم پہلووں پر روشنی ڈالی گئی ۔

 


سیمینار سے پاکستانی ، امریکن ، ٹرکش سمیت مختلف کمیونٹیز کی اہم شخصیات ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، ڈاکٹر یرڈائیر ڈوگانٹا،زینوبیا پنٹورا، ڈاکٹر انیلہ ارشد، ارکان ٹوزان، مصطفی تبانلی ، آدم بسکیا، بلبل بھٹہ چاریا اور ڈپٹی مئیر جرسی سٹی نے خطاب کیا اور حضرت مولانا جلال الدین رومی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

 

 


پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت امتیاز سید ، سب کانٹی نینٹ پیس فاونڈیشن، جرسی سٹی پیس موومنٹ اور علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے ناصر اعوان نے اس منفرد سیمینار کے انعقاد میں اپنا خصوصی کردار ادا کیا ۔


سیمینار میں رومی درویش انداز میں صوفی پرفارمنس پیش کرنے کے علاوہ مقامی اہم شخصیات نے مولانا رومی کے کلام بھی پڑھ کر سنائے ۔
سیمینار میں امتیاز سید نے اپنے حالیہ دورہ ترکی اور مولانا جلال الدین رومی کے مزار شریف پر حاضری کی تفصیلات سلائیڈ شو کے ذریعے شرکاءکو بتائی اور اپنے سفر کا مکمل احوال نہایت دلچسپ اندازمیں بیان کیا۔


ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، ڈاکٹر یرڈائیر ڈوگانٹا،زینوبیا پنٹورااور امتیاز سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا جلال الدین رومی ان کے ہیں کہ جو ان کو دلوں میںبساتے ہیں ۔ حضرت رومی کا ماننا ہے کہ محبت وہ ہے کہ جو کسی کو دی جائے اور بدلے میں کوئی شے نہ مانگی جائے ۔وہ کہتے ہیں کہ سچا پیار دو جسموں میں نہیں بلکہ دو روحوں میں ہوتا ہے اور عشق وہ ہے کہ جو درد کو دوا میں بدل دے ۔

 

 


ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی جو کہ سیمینار کے کلیدی مقرر بھی تھے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا جلال الدین رومی خود کو قران مجید کا خادم اور نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے پاو¿ں کی خاک سمجھتے تھے ۔ انہوںنے دین الٰہی اور حقیقی عشق الٰہی کی تعلیمات دیں اور اسی میں دین و دنیا کی کامیابی ہے ۔

تاریخ اشاعت : 2015-02-04 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock