نیویارک میں عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس و جلسہ

 

نیویارک(پ ر)انجمن غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام اتوار چار جنوری کو کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک) پر سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیﷺ کے میلاد پاک کے سلسلے میں سالانہ جلسہ و جلوس میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں جس میں پاکستان کے نامور علماءکرام شریک ہوں گے ۔ سید صفدر شاہ نے کمیونٹی ارکان کو بروقت جلوس میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے ۔جلوس ایونیو Hسے شروع ہو کر 18ایونیو تک جائے گا اور مکی مسجد کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوگا جہاں خصوصی دعا ہو گی۔ جلوس کے بعد مکی مسجد میں جلسہ ہوگاجس سے علماءکرام کے خصوصی خطابات ہوں گے
 ۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-01-06 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock