پاکستان

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 16ویں سنچری اسکور کی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔


وہ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انہیں کرکٹ سے علیحدہ ہوئے تقریباً 19 سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔

ریکارڈ ساز بلے باز محمد یوسف نے ون ڈے فارمیٹ میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم نے 84ویں اننگز میں 16ویں سنچری اسکور کی۔ یوں وہ کم سے کم اننگز میں 16 سنچری بنانے والے پلیئر بھی بن گئے۔

Related Articles

Back to top button