پی آئی اے کی نیویارک سے پاکستان پروازوں کے کرائیوں میں زبردست کمی اور اہم رعائیت کا اعلان 

 

نیویارک(پ ر ) پاکستان کی قومی ائیرل لائینز پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے) کی جانب سے نیویارک سے پاکستان جانیوالی پروازوں کے کرائیوں میں زبردست کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

 

پی آئی اے کی جانب سے کئے جانیوالے اعلان کے مطابق تین اکتوبر سے لیکر 30نومبر تک پی آئی اے کی اکانومی اور بزنس کلاس کے کرائیوں میں بڑی کمی کے ساتھ مسافر تین بیگ سامان مفت لے جاسکیں گے ۔اسی طرح پی آئی اے کی پروازوں میں سینئر سٹیزن کےلئے بھی خصوصی رعائیت کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔


قومی ائیر لائینز کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد سفر کی تاریخ میں پہلی بار کروائی جانیوالی تبدیلی بھی مفت کی جائے گی۔یہ پیشکش محدود مدت (تین اکتوبر سے30 نومبر تک کی محدود مدت تک کےلئے ہے ) ۔واضح رہے کہ نیویارک سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی ہر ہفتے دو نان سٹاپ پروازیں روانہ ہوتی ہیں ۔
 

  

تاریخ اشاعت : 2017-10-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock