ایم کیو ایم امریکہ کا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر نیویارک میں کراچی آپریشن کے خلاف مظاہرہ


 

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے ) ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ایمنسٹی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نیویارک میں ہونیوالی سالانہ کانفرنس کے موقع پر بروکلین میں واقع میریٹ ہوٹل کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران ارشد حسین ، کامران حیدر، سید کمال انجم سمیت دیگر نے کی ۔

 

مظاہرے سے قبل ارشد حسین اور کامران حیدر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے گورنمنٹ ریلیشن کے ڈائریکٹر مسٹر ایڈو ٹائی ایک وائی سے ملاقات کی اور انہیں ایم کیو ایم کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

ملاقات کے بعد کامران حیدر نے خبریں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے مذکورہ ڈائریکٹر نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ہمارا کیس ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساؤتھ ایشیاء کو ڈیل کرنے والے حکام کو بھیجیں گے

دریں اثناء مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان و ذمہ داران ہوٹل کے سامنے تمام وقت الطاف حسین اور پارٹی کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے ۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز موجود تھے جن پر الطاف حسین کے حق اور رینجرز آپریشن کے خلاف نعرے درج تھے

تاریخ اشاعت : 2015-03-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock