اوورسیز پاکستانیزپاکستان

امریکہ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی نے عید منائی

امریکہ اور کینڈا کے اہم شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں کمیونٹی ارکان نے نماز عید ادا کی

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ اور کینڈا میں پاکستان اور مسلم کمیونٹی نے جمعہ کو عید الفطر منائی ۔ ملک بھر میں مسلم کمیونٹی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ارکا ن نے ایک ہی دن ایک ساتھ عید منائی ۔ امریکہ اور کینڈا کے اہم شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں کمیونٹی ارکان نے نماز عید ادا کی جس کے بعد وہ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور ایک دوسرے کو عید مبارک کہا ۔
نیویارک اور نیوجرسی سمیت بعض امریکی شہروں میں عید کے موقع پر پبلک سکولوں میں سرکاری چھٹی بھی کی گئی جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچوں کی عید کا مزا دوبالا ہو گیا اور انہوں نے نہ صرف جمعہ کے دن سکول سے چھٹی کی ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید نماز پڑھی ۔
اہم امریکی شخصیات اور منتخب نمائندوں نے مسلم کمیونٹی کو عید پر مبارکبا د کے پیغامات دئیے اور اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button