نیویارک میں عمران خان کی شادی کی خوشی میں انوکھی پارٹی، بعض مہمان پی ٹی آئی کے چئیرمین اور بعض مہمان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی شادی کی خوشی میں مہمان کی حیثیت سے پارٹی میں شریک ہوئے، ایک فین نے جوڑے کو ہنی مون امریکہ میں منانے کی پیشکش کر دی

 

نیویارک (پاکستانی نیوزپیپر) نیویارک میں بھی عمران خان کی شادی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں یہاں مختلف تقریبات اور پارٹیاں منعقد کی جا رہی ہیں لیکن انوکھی پارٹی جمعرات کو کوینز میں منعقد ہوئی جس میں عمران خان کے حامی اور مخالف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی

 

ان قائدین نے مل کر عمران خان کی شادی کا کیک کاٹا اور عمران و ریحام خان کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

پارٹی میں شریک ایک مہمان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے نہ تھا، سے پوچھا گیا کہ آپ اس پارٹی میں کیسے شریک ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کپتان جنہوں نے ورلڈ کپ جیتا، کی شادی کی خوشی میں دی جانیوالی پارٹی میں شریک ہوں

 

پی ٹی آئی کے ایک سپورٹر نے کہاکہ ہم عمران خان اور ریحام بھابھی کو ہنی مون امریکہ میں منانے کی پیشکش کرتے ہیں

 

معروف سیاسی پنڈت شریفا ڈھکن نے عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو شادی کی خوشی میں پارلیمنٹ میں اپنے ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ منہ دکھائی کی رسم ادا کرنی چاہئیے اور ریحام بھابھی کو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اس رسم کو دیکھ کر لطف اندوز ہونا چاہئیے ۔ 

تاریخ اشاعت : 2015-01-08 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock