اوورسیز پاکستانیز

اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن اسلام آباد کی جانب سے اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن امریکہ کی خدمات کا اعتراف

اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل سید خالد علی شاہ کی جانب سے چئیرمین ظہیر احمد مہر ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی ،لیگل ایڈوائزر شیراز خان کو ایوارڈ پیش کیا گیا

اسلام آباد (اردو نیوز )اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کی جانب سے اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے چئیرمین ظہیر احمد مہر ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی ،لیگل ایڈوائزر شیراز خان کو ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ایوارڈ فاونڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل سید خالد علی شاہ نے پیش کیا ۔ یہ ایوارڈ اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا ۔ظہیر احمد مہر نے اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کا شکرئیہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن امریکہ کی جانب سے اوورسیز کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے درمیان ایک پل کا کردارادا کیا جائیگا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اوورسیز کمیونٹی کو اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کے کرداراور اس ادارے کی جانب سے اوورسیز کمیونٹی کے لئے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو ۔
ظہیر احمد مہر جو کہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے دنیا کے اہم ممالک میں کردار اور کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

Overseas Pakistani Global Foundation USA

Related Articles

Back to top button