نیا میر پورشہر کی تعمیر کے 50سال، نیویارک میں تاریخ ساز کمیونٹی اجتماع،عید ملن پارٹی، رنگا رنگ پروگرام

 

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کی اہلیہ سمیت تقریب میں خصوصی شرکت، تاریخی تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد، میر پور کی عوام کی ملک و قوم کے لئے خدمات و قربانیوں پر خراج تحسین


تقریب کے انعقاد میں محمد ضمیر خالق،اختر چوہدری ، راجہ شوکت اللہ خان نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ممتاز شخصیات آصف جہانگیر،منظور جنجوعہ اور حاجی اعظم نے خصوصی شرکت کی


نئے میر پور کی تعمیر کے پچاس سال مکمل ہونے کے حوالے سے نیویارک میں اپنی طرز کا پہلا بڑا پروگرام ،معروف کمپئیرر راحیلہ فردوس اور اختر چوہدری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے


تقریب میں پرانے میر پور ، منگلا ڈیم کی تعمیر،میر پور کی عوام کی ہزاروں کی تعداد میں اپنے آبائی شہر سے بے گھر ہونے سمیت پرانے اور نئے شہر کی تعمیر اور عوامی خدمات کو بیان کیا گیا


پرانے میر پور شہرکے عوام کے منگلا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں اپنے آبائی شہر اور بزرگوں کی قبروں سمیت دیگر قربانیوں کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، مقررین


قونصل جنرل سمیت شرکاءنے تاریخی پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں ضمیر خالق سمیت منتظمین کو خصوصی مبارکباد دی ،مقامی فنکاروں نگینہ ، علی ، شیلڈن، پیٹرک ، سرفراز کیانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا


نیویارک(خصوصی رپورٹ)نئے میرپور آزاد کشمیر کی تعمیر کے50 سال مکمل ہونے پر امریکہ میں موجود اہالیان میر پور و کشمیری امریکن کمیونٹی کے زیر اہتمام نیویارک میں ایک بڑی و تاریخ ساز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میر پور سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں خواتین اور بچوں کی اکثریت شامل تھی۔ شرکاءکی تعداد500 سے اوپر تھی جو حالیہ عرصہ میں نیویارک میں لوگوں کی شرکت کے اعتبار سے کامیاب ترین پروگروام تھا۔

 

نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل راجہ علی اعجازتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے انعقاد میں کشمیری امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیات محمد ضمیر خالق،اختر چوہدری ، راجہ شوکت اللہ خان نے کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ممتاز شخصیات آصف جہانگیر،منظور جنجوعہ اور حاجی اعظم نے خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب میں صغیر احمد جنجوعہ ، راجہ بشیرراج، نفیس بخاری ، قمر چوہدری ، سجاد احمد(کے سی بی ) ،بشارت جرال، خالد انصاری ، سرفراز کیانی ،سکندر چوہدری ،فرخ محمود،طاہر امین،حاجی منیر یوسف ، میاں محفوظ کشمیری، سردار سوار خان ، قاضی مشتاق، چوہدری ظہور اختر آف پنیام،نسیم گلگتی سمیت کشمیری امریکن بالخصوص میر پور سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات اور ارکان نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بڑی و ریکارڈ تعداد میں شرکت کی ۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف کمپیئر اور نعت خواں راحیلہ فردوس کو نظامت کے فرائض انجام دینے کی دعوت دی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پرانے میر پور شہرکے عوام کے منگلا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں اپنے آبائی شہر اور بزرگوں کی قبروں سمیت دیگر قربانیوں کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی، قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔تقریب میں پرانے میر پور ، منگلا ڈیم کی تعمیر،میر پور کی عوام کی ہزاروں کی تعداد میں اپنے آبائی شہر سے بے گھر ہونے سمیت پرانے اور نئے شہر کی تعمیر اور عوامی خدمات کو بیان کیا گیا

 


تلاوت کلام پاک کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ فرخ محمود نے تلاوت کی سعادت حاصل کی جب کہ خالد انصاری نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی برادر سرفراز کیانی نے سیف الملوک سمیت عارفانہ کلام پیش کیا۔

 

چیف آرگنائزر ضمیر خالق نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے شرکاءکو بتایا کہ کس طرح میر پور کے بزرگوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان روشن اور میر پور کے عوام خوشحال ہیں۔ انہوں نے کہ کہ آج کے اس اجتماع کی تیاریاں کئی ماہ سے جاری تھیں۔ ہم چاہتے تھے کہ میر پور کی تعمیر کی پچاسویں سالگرہ شایان طریقے سے منائی جائے اور آج آپ لوگوں کو یہاں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم کو متحد کریں گے۔
قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ میر پور والوں کے بہت نزدیک ہیں اور انہیں میر پور کے عوام کی چاہت اور جذبہ حب الوطنی بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میر پور کے عوام کے ساتھ ان کی تعمیر نو کی50 ویں سالگرہ اور عید ملن پارٹی منانے پر بہت خوشی محوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنے میزبان ضمیر خالق کو خوبصورت تقریب میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں پر اتنے سارے کشمیری بھائی بہن اکٹھے ہونگے آپ کے پاس آ کر مل بیٹھ کر جتنی مجھے خوشی ہوئی ہے۔ اتنی زیادہ خوشی کسی اور کو نہیں ہوتی ہوگی۔
راجہ علی اعجاز نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لمحہ بھر کی خاموشی اختیار کرنے کی استدعا کی۔ جس پر شرکاءنے کچھ دیر کے لئے خاموش اختیار کی۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کے ایمان کی دولت سے مالا مال کے اور ہمیں امتحانوں سے بچائے۔

 

ہم یہاں نےءمیر پور کی50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر متظمین سے استدعا کی کہ انہیں میر پور کا اعزازی رہائشی تصور کیا جائے جس پر ہال میں تالیاں بجائی گئیں۔ انہوں نے میر پور کے لوگوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو انہوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر کیلئے دی تھیں۔ اس ڈیم نے نہ صرف آزاد کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں کی ترقی میں مدد دی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نصف سے زائد دنیا میں بسے ہوئے ہیںاور ان کی تعداد میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔
 اس موقع پر منظور جنجوعہ ¾واجہ شوکت اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا تھا اور سٹیج کشمیری ثقافت اور روایت کا امین دکھائی دے رہا تھا۔
 سالگرہ تقریب اور عیدملن پارٹی کے دوران محفل موسیقی کا بھی اہتمام تھا۔ راحیلہ فردوس نے اپنی خوبصورت کائیگی سے محفل میں رنگ بھر دیا۔ اس کے علاوہ ایک نو عمر بچے نے بھی گائیکی کا مظاہرہ کیا۔مقامی فنکاروں نگینہ ، علی ، شیلڈن، پیٹرک ، سرفراز کیانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تمام وقت کم سن بچے کھیلتے کودتے رہے جس سے تقریب میں جان پڑ گئی۔ قدیم میر پور کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس سے جذباتی کیفیت طاری ہو گئی۔ ضمیرخالق اور آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
 ۔

تاریخ اشاعت : 2016-07-20 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock