پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم یکجہتی کشمیر

 

ہمارے لئے ہر دن ہی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کی ہر محاذ پر اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ملیحہ لودھی
 

مقبوضہ کشمیر کے ان نہتے ، معصوم عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے بنیادی انسانی حقوق اور وہ حقوق کہ جن کے وہ حقدار ہیں، کےلئے قربانیاں دیں ، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز


نیویارک (اردو نیوز) پاکستان قونصلیٹ نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں قونصلیٹ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاکہ ان کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی ہر محاذ پر مدد اور حمایت جاری رہے گی ۔ حمایت کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ کشمیری عوا م کا ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا اور آزادی نصیب نہیں ہو تی ۔تقریب کی نظامت کے فرائض وائس قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ نے ادا کئے ۔

تقریب میں پاکستانی سفارتکاروں ملیحہ لودھی ، راجہ علی اعجاز،نعیم اقبال چیمہ اور حنیف چنا کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان ڈاکٹر آصف رحمان، امتیاز گڑالوی،سردار سوار خان، طاہر خان، ذیشان حامد، منور ریاض حسین،ذیشان حامد، شفقت تنویر، خواجہ فاروق،نسیم گلگتی، منور ریاض، سیمی اسد،تاج خان، امتیاز خان، احتشام نقوی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ ہماری جدوجہد تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہے۔ بھارتی ستر سال سے کشمیر پر ظلم و زیادتی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ضلد ختم ہوگا اور کشمیری عوام کو انشاءاللہ آزادی نصیب ہو گی ۔

 

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی افواج و ریاستی اداروں کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی مذمت کی اور اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اقدام کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل کیا جائے اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے ۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمارے لئے ہر دن ہی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کی ہر محاذ پر اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا ۔ قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے کہا کہ ہم یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ کشمیر کے ان نہتے ، معصوم اور بے گناہ عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے بنیادی انسانی حقوق اور وہ حقوق کہ جن کے وہ حقدار ہیں ، کی جدوجہد میں قربانیاں دی اور دے رہے ہیں ۔
مقررین نے کہا کہ نیویارک میں ٹائمز سکوائر مظاہرے سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے ہونیوالے کسی بھی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جوا ب دے گی اور اوورسیز کمیونٹی مظلوم کشمیری عوام کے حق میں یہاں مسلسل آواز بلند کرتی رہے گی ۔

تاریخ اشاعت : 2018-02-13 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock