عامرخان نے والد کو باکسنگ معاملات سے علیحدہ کر دیا

عامرخان نے والد کو باکسنگ معاملات سے علیحدہ کر دیا


 وہ مستقبل میں باکسنگ کے معاملات دیکھنے کیلئے نئی ٹیم تشکیل دینگے


 والدسجاد خان، چچا طاہرخان اور دیگر رشتہ داروں کو باکسنگ مینجمنٹ اور چیریٹی معاملات سے علیحدہ کر دیا ہے

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار ”دی مرر“ کےمطابق باکسنگ کنگ عامرخان نے اپنے والد سجاد خان کو باکسنگ کے تمام معاملات سے علیحدہ کر دیا ہے اور وہ مستقبل میں باکسنگ کے معاملات دیکھنے کیلئے نئی ٹیم تشکیل دینگے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عامرخان اس وقت امریکا میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ان کے خیال میں خاندانی مسائل کی وجہ سے ان کا باکسنگ بزنس متاثر ہو سکتا ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر انہوں نے اپنے والدسجاد خان، چچا طاہرخان اور دیگر رشتہ داروں کو باکسنگ مینجمنٹ اور چیریٹی معاملات سے علیحدہ کر دیا ہے۔عامر خان کے والد 2004 سے ان کے ساتھ بطور منیجر کام کررہے تھے جبکہ چچا طاہر خان عامر خان فاو¿نڈیشن کے معاملات کو سنبھال رہے تھے۔ عامرخان کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اب ان میں دم خم نہیں رہا لیکن وہ اس تاثر کو آئندہ فائیٹ میں ختم کر دینگے۔

تاریخ اشاعت : 2017-01-31 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock