علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام اردو لینگوئج ، سنڈے کلاسز کی گریجویشن ، چار ماہ کا کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں

 


 تقریب میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان، پروگرام ڈائریکٹر فوزیہ خان اور سینئر ٹیچر انوری راجپوت نے بچوں میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی


پروگرام کی وجہ سے ہم نے اردو بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھنے کے علاوہ اپنی ثقافت اور رتاریخ کے بارے میں بھی اہم علم و آگاہی حاصل کیا ہے ۔سٹوڈنٹس کا تقریب سے خطاب


 جو والدین اپنے بچوں کو اس پروگرام میں بھیجتے ہیں ، وہ اپنے بچوں کا وقت ضائع نہیں کرتے بلکہ بچوں کو اپنی اور اپنے آباو اجداد کی زبان ، ثقافت ، تاریخ سیکھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں ؛ ناصر اعوان


بچے زبان سیکھنے میںجو وقت لگاتے ہیں ، وہ زندگی میں ان کے ہمیشہ کام آئیگا، فوزیہ خان ، مسز انوری راجپوت، راو¿ شعیب، ارشد اعوان ، محسن ظہیر سمیت دیگر کے خطابات

نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک ممتاز سماجی و فلاحی ادارے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے تعلیم کے تسلسل کے پروگرام کے سلسلے میں اردو لینگوئج کی چار ماہ کی سنڈے کلاسز میں شرکت اور کامیابی سے تعلیم مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کی یہاں گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں چار ماہ تک مسلسل سنڈے کلاسز میں شرکت کرنے والے سٹوڈنٹس میں ایک پروقار تقریب میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔


علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے اس زیر اہتمام مسلسل چار ماہ تک ہر اتوار کو کلاسز کے لئے رجسٹر کرنے والے بچوں کو اردو زبان، ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے تعلیم دی گئی جس میں بچوں نے اردو زبان بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھا۔ تقریب میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے چئیرمین ناصر اعوان، پروگرام ڈائریکٹر فوزیہ خان اور سینئر ٹیچر انوری راجپوت نے بچوں میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی ۔
تقریب میں شریک بچوںنے تلاوت قران مجید، نعت رسول مقبول پڑھنے کے علاوہ سنڈے کلاسزکے بارے میں اپناخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی وجہ سے ہم نے اردو بولنا، پڑھنا اور لکھنا سیکھنے کے علاوہ اپنی ثقافت اور رتاریخ کے بارے میں بھی اہم علم و آگاہی حاصل کیا ہے ۔ انہوں نے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی خدمات کو سراہا


والدین نے بھی پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اسے نہایت مفید قرار دیا ۔ ایک والد شاہد جس کی دو بچیوں نے سنڈے کلاسز میںحصہ لیا، نے کہا کہ میری دونوں بچیوں کو اردو بولنا اور پڑھنا نہیں آتا تھا۔ کلاسز کے بعد میں نے خود ان کا ٹیسٹ کیا اور بہت خوش ہوا ہے کہ وہ اردو پڑھنا، بولنا ور لکھنا سیکھ رہی ہیں۔


ناصر اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر انتظام اردو سمر کیمپ کے بعد تعلیم کے تسلسل میں اردو سنڈے کلاسز کا مقصد اردو زبان پڑھنے ، لکھنے اور سیکھنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنے بچوں کو اس پروگرام میں بھیجتے ہیں ، وہ اپنے بچوں کا وقت ضائع نہیں کرتے بلکہ بچوں کو اپنی اور اپنے آباو¿ اجداد کی زبان سیکھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں


فوزیہ خان اور مسز انوری راجپوت نے خطاب کے دوران بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اورانہیں یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اس سا ل کے لئے اردو سمر کیمپ کی منظوری مل گئی ہے ۔ انہوںنے والدین پر زور دیا کہ وہ اس اہم پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے اپنے بچوں کو اردو کیمپ میں بھیجیں ۔ انہوں نے کہا کہ یقین رکھیں کہ بچے زبان سیکھنے میںجو وقت لگاتے ہیں ، وہ زندگی میں ان کے ہمیشہ کام آئیگا


تقریب سے صحافی محسن ظہیر، صحافی ارشد اعوان اور علامہ اقبال سنٹر کے راو¿ شعیب نے بھی خطاب کیا۔

تاریخ اشاعت : 2015-02-11 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock