اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلےکےخلاف قرارداد منظور

اقوام متحدہ میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلےکےخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کےمعاملےپرجنرل اسمبلی میں قراردادپر بحث ہوئی، قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 33 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر دو ٹوک اعلان کیا کہ امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قبول نہیں۔ عالمی ادارے میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں ووٹنگ سے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

تاریخ اشاعت : 2017-12-21 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock