میاں فیاض،سید میر حسین شاہ،راجہ آزاد گل، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت ، راجہ بشرت ،راجہ شفقت ،فارس فیاض،فراز فیاض،بابر بٹ،حافظ روف کا جلوس میلاد کا پرتپاک استقبال 

 

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) انجمن غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی نبی آخر الزمان ، سرور کونین ، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے میلاد پاک کے حوالے سے امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین (نیویارک)پر32واں سالانہ عظیم الشان انٹر نیشنل جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا گیا۔

انجمن غوثیہ نیویارک کے صدر پیر سید صفدر حسین شا ہ قاسمی کی زیر سرپرستی نیویارک میں نکالے جانے والے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس و جلسہ کی صدارت والی ¾ موہڑہ شریف ،رہبر شریعت،پیر طریقت علامہ ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے کی ۔ جلوس ایونیو ایچ سے لیکر کورٹیلیو روڈ تک گیا ۔
کورٹیلو روڈ سے واپسی پر جلوس جب دوبارہ مکی مسجد کی جانب روانہ ہوا تو میاں فیاض ، پیر سید میر حسین شاہ ، راجہ آزاد گل ، عبدالعزیز بٹ ،راجہ نزاکت علی ، راجہ شفقت علی ، راجہ بشارت ،میاں اقبال ،روحیل خالد،زاہدبٹ سمیت دیگر کی قیادت میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سنٹر اور رائل سنٹر بروکلین کے سامنے جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ میاں فیاض ، پیر سید میر حسین شاہ ، راجہ آزاد گل ، راناسعید، حافظ روف،اٹارنی فارض ریاض ، فہد فیاض، فراز فیاض(کوینز)،بابر بٹ ، نادر بٹ ، مرزا خورشید بیگ،عبدالرحیم سمیت دیگر کمیونٹی قائدین کی قیادت میں علماءکرام اور جلوس پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کی گئیں ،

 

میاں فیاض نے فرداً فرداً علماءکرام و ثناءخوانان مصطفی کو ہار پہنائے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ میں توسیع سے انہیں جلوس کے استقبال کی سعادت نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم علماءکرام کو جلوس اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس موقع پر میاں فیاض ،عبدالعزیز بٹ اور راجہ آزاد گل کی جانب سے منتظمین نے مقامی پولیس اور کمیونٹی بورڈ حکام کا تعاون پر شکرئیہ بھی ادا کیا گیا ۔اس موقع پر پیر فضیل عیاض قاسمی نے خصوصی دعا کروائی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی سنٹر کا شکرئیہ ادا کیا ۔
 

علامہ ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے کہا کہ کہ انشاءاللہ نیویارک میں انجمن غوثیہ کے زیر اہتمام جلوس و جلسہ میلاد النبی تا قیامت جاری رہے گا۔علامہ ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی نے سید صفدر شاہ اور انجمن غوثیہ نیویارک کے تمام ارکان کو حسب روایت اس سال بھی نیویارک میں میلاد النبی ﷺ کا تاریخی جلوس و جلسہ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں کونی آئی لینڈ ایونیو پر جلوس کے اختتام پر اور مکی مسجد میںجلسہ کے اختتام پر خصوصی دعا کرواتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ ﷺ امت مسلمہ کےلئے رب ذولجلال کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ لہٰذاآپ کے یوم ولادت پر تشکر اور خوشی کا اظہار ہر صاحب ایمان پر لازم ہے۔ انہوں کہا کہ رب کائنات نے آپ ﷺ کو رحمة للعالمین، ہادی کائنات، اسوہ حسنہ، شافع محشر اور ساقی کوثر بنا کر مبعوث فرمایا ہے۔

 

 

جلسہ و جلوس میںپاکستان کے ممتاز علماءکرام مفتی اقبال چشتی ، مفتی منیب الرحمن ، پیر سید عرفان شاہ مشہدی ،پیر سید ثقلین حیدر شاہ ،سید میر حسین شاہ چشتی نظامی ، صاحبزادہ سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی ، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، پیر سید علی رضا بخاری (رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی )،صاحبزادہ سلطان فیاض الحسن، صاحبزادہ سلطان ریاض الحسن ،صوفی مشتاق نقشبندی ، قاری محمد غلام رسول قادری ، صوفی عاصم مہاوری ،علامہ طاہر رضا (ڈائریکٹرمحکمہ اوقات پنجاب) ، مفتی نعیم(کراچی)، قاری محمد اعجاز ، علامہ حسن میر (یورپ)،قاری محمد یونس قادری ، قاری محمد اعجاز، قاری مدثر نقشبندی ، قاری مقصود احمد قادری ،میاں غلام حیدر،ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری ،صاحبزادہ عبدالوہاب سمیت مقامی علماءو مشائخ عظام نے شرکت کی ۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-15 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock