میگھن مارکل شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی۔ برطانوی شاہی خاندان کی روایات

کیٹ مڈلٹن کی طرح امریکی اداکارہ میگھن مارکل برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی کا درجہ نہیں حاصل کر پائیں گی

 

لاہور: (ویب ڈیسک) جب سے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل نے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے دنیا بھر کے لوگوں کی دلچسپی ان کی شادی میں بڑھ گئی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ میگھن مارکل شہزادے ہیری سے شادی کے بعد شہزادی نہیں کہلائیں گی۔ برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے مطابق شہزادہ یا شہزادی کہلانے کا اختیار صرف شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔ چونکہ کیٹ مڈلٹن اور میگھن مارکل شاہی خاندان سے تعلق نہیں رکھتیں تو ان کے نام کے ساتھ شہزادی نہیں لگایا جاسکتا۔

تاریخ اشاعت : 2017-11-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock