فلاڈیلفیا میں اکنا کا مشاعرہ اور مجلس مذاکرہ ، پاکستان کے نامور شاعروں اور دانشوروں کی خصوصی شرکت


فلاڈیلفیا(خصوصی رپورٹ)جمعہ کی شام کو مورخہ 21اگست 2015کو ICNAریلیف کی جانب سے ایک مذاکرہ اور مشاعرہ بین سیلم پنسلوانیا میں منعقد کیا گیا اس کے تمام انتظامات اور پروگرام کو چار چاند لگانے میں خالد منیر، تقی کمال، اظہر ترمذی اور ارشدجمال کی خدمات پیش پیش رہیں تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا تلاوت کا شرف قاری عزیز نے حاصل کیا۔پروگرام کے پہلے حصے میں پاکستان سے آئے ہوئے مشہور زمانہ صحافی سہیل وڑائچ اور ڈاکٹر محمد حسین پراچا نے اپنی تقاریر سے آغاز کیا پاکستان کے موجودہ حالات پر سیر حاصل بحث کی اور قیمتی آراءسے نوازا۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ آپ ہمیں امریکا سے ٹائیاں اور جوتے نہ بھیجے جائیں بلکہ یہاں سے دانشور اور مثبت سوچ رکھنے والے پڑھے لکھے لوگ بھیجیں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ رکھنے والے ہوں تاکہ ہمارا ملک پاکستان بھی ترقی کرسکے۔اس کے بعد ICNAریلیف کی طرف سے فنڈ ریزنگ کی گئی جو فائق صدیقی اور معاوذ صدیقی نے کی پروگرام کے پہلے حصے کی نظامت خالد منیر نے کی ۔دوسرے حصے میں مشاعرہ شروع ہوا جس کی نظامت تقی کمال نے کی ۔انہوں نے اپنے کلام سے مشاعرے کا آغاز کیا اس مشاعرے میں پاکستان سے جن شعراءنے شرکت فرمائی ان میں ممتاز شاعروصی شاہ اور خالد مسعود تھے ۔ اس کے علاوہ امریکا کے مقامی شعراءنے شرکت کی جنہیں بہت پسند کیا گیا ۔ ڈاکٹر عمر فاروق اور مہوش ترمذی نے مقامی لوگوں کو امریکا کی سیاست میں قدم سے قدم ملا کر چلنے اور یہاں پر اپنا ووٹ ڈالنے کی تاکید بھی کی تاکہ پاکستانی امریکن اور ایشین امریکن یہاں پر اپنی پہچان بناسکیں۔جن مقامی شعراءنے مشاعرے میں شرکت فرمائی ان میں سید زیدی ، محمد ارشد حسین ،محمد منشاء، محفوظ حیدری، انجم بھٹی، اکرم بلوچ، محمد ایوب، صلاح الدین غازی، ٹونی جاوید، تقی کمال ، پرویز فاروقی شامل تھے۔ مشاعرہ رات گئے تک جاری رہا اور سامعین نے بے حد پسند فرمایا جن معززین نے شرکت فرمائی ان میں رانا تاج ،جمال الدین ،پیٹی پیٹرک ، سجاول خان، سیف بھائی، احسن صغیر ، منیزہ شاہ، ڈاکٹر ناصر ، مبینہ شاہ ، طاہر معین ، فضل کامران، نیلو فر تقی ، مسز تاج ، شبانہ ایوب، حمیرہ اقبال ، جمشید خان ، ڈاکٹر رضا ، فیروز بھائی، محمد فاروق ، ساجد بیگ ، آصف احمد ، زین احمد ، علی زیدی ، فخر عالم ، منیر عالم، وکٹر گل، رشید خان ، محمود داﺅد ، غوثیہ باجی، شائستہ باجی شامل تھیں ۔مشاعرہ کے اختتام پر تقی کمال نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
 

تاریخ اشاعت : 2015-09-02 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock