پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز آرگنآئزنگ کمیٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی یہاں منائی گی

 

نیویارک(پاکستانی نیوزپیپر) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز آرگنآئزنگ کمیٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی یہاں منائی گی ۔ اعجاز فرخ چوہددی کی صدارت میں منعقد ہونیوالی تقریب میں سرور چوہدری، مدثر چوہدری، خالد اعوان، ملک مشتاق، خواجہ فاروق، حفیظ کشمیری، ڈاکٹر شفیق، سردار ارشاد، سردار سوار خان، ساجد سوار، حفیظ کشمیری، عابد بٹ، سید زاہد شہباز، جاوید ملک، عمر ملک، رفیق چوہدری، ارشد چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی

برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نی کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو شعور اور آگاہی دی اور یہی انکی سب سے بڑی خدمت تھی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اپنا فیصلہ دیر سے سناتی ہے۔ بھٹو شہید کے معاملے میں تاریخ نے اپنا فیصلہ بہت جلد سنا دیا۔ تاریخ نے اس کے حق پر ہونے کی گواہی دے دی ہے اور واضح کردیا ہے کہ قائد عوام بھٹو شہید قدکاٹھ میں بہت اونچے تھے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کا عدالتی قتل بہت بڑا ظلم ہے، ظلم کرنے والوں کا آج نام و نشان نہیں ہے۔ 

 
ضیا۶الحق کے بعد آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں کہ جو بھٹو ازم کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایک بار پھر ان قوتوں کو ناکام بنانا ہے۔ 
 
مقررین نی کہا کہ پیپلز پارٹی کا جب تک ایک بھی کارکن زندہ ہے، اس وقت تک بھٹو شہید کا نام زندہ رہیگا۔ 

 

 

 

 

تاریخ اشاعت : 2015-04-05 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock