نیویارک میں الطاف حسین کیخلاف پاکستانی کمیونٹی کا برطانوی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 

مظاہرین کا برطانوی حکام سے الطاف حسین کی لندن میں ہونیوالی سرگرمیوں کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ ، پاکستان زندہ آباد کے نعرے مسلسل بلند ہو تے رہے

نیویارک محسن ظہیر سے )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان نے جمعہ کو نیویارک میں برطانوی قونصلیٹ کے سامنے الطاف حسین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں ، وہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں ہونیوالی پرتشدد اور اشتعال انگیز کاروائیوں کا سبب بن رہے ہیں ۔ برطانیہ ان کاروائیوں کا نوٹس لے ۔

 

مظاہرے میں کمیونٹی کے مقامی قائدین و شخصیات اشرف اعظمی، فضل الحق سید، میاں شبیر گل ، رانا رمضان ، شاہد کامریڈ، ڈاکٹر شفیق، سلیم احمد ملک، راجہ رازق، سردار سوار خان ، چوہدری عامر اقبال ، سردار امتیاز گڑالوی ، چوہدری پرویز امرائ،میاں فیاض، رانا سعید، راجہ آزاد گل،چوہدری ظہور اختر ، طاہر میاں ، عرفان قیصر، ضمیر احمد چوہدری ، عدیل گوندل ، کرنل (ر)مقبول، لئیق احمد،سارہ فلونڈرز ، حاجی شفیع ،ظہیر احمد مہر، صالح سمیع، شاہد خان اور اعجاز حسین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔


مظاہرین تمام وقت پاکستان کے حق میں پاکستان زندہ آباد اور الطاف حسین کے خلاف الطاف حسین مردہ آباد کے نعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مرد ہ آباد کا نعرہ لگانے والے الطاف حسین کی سیاست مردہ آباد ہو گئی اور یہی انجام ان کے پیروکاروں کا ہوگا۔


اشرف اعظمی اور فضل حق سید جن کا تعلق کراچی سے تھا، کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس لئے سامنے آئے ہیں تاکہ واضح کریں کہ کراچی کے محب وطن عوام الطاف حسین کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی مردہ آباد نعرے کی سیاست کی ہر ممکن مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام الطاف حسین کی پاکستان مخالف کاروائیوں کا نوٹس لیں ۔کسی بھی برطانوی شہری کو کسی خود مختار ملک کے خلاف سرگرم عمل ہونے کا کوئی حق نہیں ۔


میاں شبیر گل، میاں فیاض، چوہدری عامر اقبال ، سلیم احمد ملک، چوہدری عامر اقبال ،ڈاکٹر شفیق،شاہد کامریڈ،پرویز ریاض، کرنل (ر) مقبول ملک،راجہ رازق، طاہر میاں و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی الطاف حسین کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور برطانوی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے شہری کو لگانے ڈالے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2016-09-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock