کینیڈا میں تارکین وطن سے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع

 نیویارک(خصوصی رپورٹ) حکومت دہشت گردی، بغاوت، جاسوسی یا کینیڈا کی فوجوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے جرم میں سزائ پانے والے افراد کی شہریت ختم کر سکتی ہے ,غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں تارکین وطن کے متعلق نئے قانون پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ تازہ ترین دفعہ کا اطلاق جزوی طور پر کینیڈا کے ان باشندوں پر ہوگا جو امریکی قیادت میں اتحاد جس میںکینیڈا بھی شامل کے خلاف برسرپیکار دولت اسلامیہ میں شمولیت کے لئے شام اور عراق گئے ہیں۔ کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ جہادیوں کے ساتھ شامل ہونے کے لئے نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے سمندر پر جانے پر فکر مند ہیں۔100 سے زائد کینیڈین باشندے دولت اسلامیہ گروپ کی صفوں میں شامل ہو چکے ہیں۔

 

تاریخ اشاعت : 2015-06-03 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock