نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) امریکہ کے وفد سے خصوصی ملاقات، مشکل وقت کے ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، نواز شریف

 

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کو اپنی اور ساتھیوں کی جانب سے امریکہ کے کامیاب دورہ بالخصوص اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا کیس جراتمندی اور وقار کے ساتھ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی ساتھی وزیر اعظم کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور صدر روحیل ڈار کی قیادت میں پارٹی وفد سے دو بار خصوصی ملاقاتیں کیں جو کہ ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔


وزیر اعظم میاںنواز شریف سے یہاں ان کی قیام گاہ وال ڈورف ایسٹوریا ہوٹل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے وفد نے خصوصی ملاقات کی ۔

 

وفد کے ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار ،سینئر نائب صدر میاں فیاض، جنرل سیکرٹری رانا سعید، صدر نیویارک سٹیٹ احمد جان ،سیکرٹری انفارمیشن سید انور شاہ واسطی ، نائب صدرجاوید صدیقی ،نائب صدر طارق صدیقی ،چئیرمین پبلک ریلیشن یاسین بھٹی ، فنانس سیکرٹری امتیاز وڑائچ ، صدر نیوجرسی سٹیٹ ناصر بٹ ،سیکرٹری جنرل رانا ریاض ،نائب صدر نیویارک راجہ ساجد ،نائب صدر نیویارک سٹیٹ جاوید خان ،میاں رو¿ف اور عبید الرحما ن، نیویارک سٹیٹ عبدالروف راجہ ،صدر برونکس شاہد وڑائچ ،صدر بروکلین بابر بٹ عبدالخالق اعوان اور کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ ،راجہ آزاد گل ، عزیزبٹ پر مشتمل تھے ۔

 


اس موقع پر وفاقی وزراءاسحاق ڈار، انوشہ رحمان ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، قومی سلامتی کے مشیر طارق فاطمی ، شیخ سعیداور سفیر جلیل عباس جیلانی، قونصل جنرل راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔


پاکستان مسلم لیگ (ن) امریکہ کے وفد نے نیویارک آمد پر وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اور انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کا کیس موثر انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد دی ۔ وفد سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں مشکل وقت میں ساتھ دینے والے ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔

 

انہوں نے لیگی ساتھیوں کو اپنی حکومت کی داخلی و خارجہ پالیسیوں کے اہم امور کے بار ے میں بتایا اور کہا کہ پاکستان میں معیشت بحالی، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل خطے اور دنیا کے امن کے لئے لازم ہے ۔ اس سلسلے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


ملاقات میں روحیل ڈار نے وزیر اعظم سے تمام ساتھیوں کا تعارف کروایا اور ان کی خدمات کے بارے میں بتایا جسے وزیر اعظم نے بہت سراہا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں فیاض نے وزیر اعظم کو کمیونٹی سے خطاب کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ وہ آئندہ ماہ دوبارہ امریکہ کے دورے پر آئیں گے تو ساتھیوں نے زیر اہتمام کمیونٹی استقبالیہ میں شریک ہونگے

تاریخ اشاعت : 2015-09-30 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock